Inquilab Logo

بہن کی شادی میں شرکت کیلئے عمر خالد کو تہاڑ جیل سے رِہائی مل گئی

Updated: December 24, 2022, 2:55 PM IST | New delhi

عبوری ضمانت ۲۹؍ دسمبر کو ختم ہو جائے گی، ۳۰؍ دسمبر کو عمر خالد کو خود سپردگی کرنی ہو گی ، ستمبر ۲۰۲۰ء سے جیل میں تھے

Umar Khalid who is facing charges of plotting the Delhi riots
عمر خالد جنہیں دہلی فسادات کی سازش رچنے کے الزامات کا سامنا ہے

طلبہ لیڈر عمر خالد جمعہ کو تہاڑ جیل سے رِہا ہو گئے۔ عدالت نے انہیں ان کی بہن کی شادی میں شرکت کے لئے ۷؍دن کی عبوری ضمانت دی ہے۔ جیل حکام کے مطابق انہیں جمعہ کی صبح ۷؍بجے رہا کیا گیا اور ساتھ ہی متعدد ہدایات دی گئیں ۔ یاد رہے کہ دہلی کی  عدالت نے ۱۲؍ دسمبر کو عمر خالد کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کی تھی۔ خالد نے دو ہفتوں کے لئے ضمانت  دینے کی  درخواست کی تھی لیکن انہیں ایک ہی ہفتہ کی ضمانت دی گئی۔حکم جاری کرتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج امیتابھ راوت نے واضح کیا تھا کہ عبوری ضمانت ۲۳؍ دسمبر سے شروع ہوگی جو ۲۹؍ دسمبر تک جاری رہے گی۔انہیں ۳۰؍ دسمبر کو خودسپردگی کرنی ہوگی۔ 
 یاد رہے کہ عمر خالد ستمبر۲۰۲۰ء سے حراست میں  ہیں۔ اس سے قبل ۱۸؍ اکتوبر کو جسٹس سدھارتھ مردول اور جسٹس رجنیش بھٹناگر کی خصوصی بنچ نے انہیں ضمانت دینے سے انکار کر دیاتھا۔عمر خالد پر دہلی فسادات کی سازش رچنے کا سنگین الزام عائد کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK