Inquilab Logo

’’ویلکم ٹو دی جنگل‘‘ میں آفتاب شیودسانی کی بھی انٹری

Updated: April 30, 2024, 10:59 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی آنےوالی ملٹی اسٹارر فلم میں آفتاب شیودسانی کی انٹری ہوگئی ہے۔

Aftab Shivdsani and Akshay Kumar. Photo: INN
آفتاب شیودسانی اور اکشے کمار۔ تصویر : آئی این این

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی آنےوالی ملٹی اسٹارر فلم میں آفتاب شیودسانی کی انٹری ہوگئی ہے۔ ’ویلکم‘ اور’ویلکم۲‘کی کامیابی کے بعد جب احمد خان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ویلکم ٹو دی جنگل‘کا ٹائٹل ٹریک ویڈیو شیئر کیا گیا تھا، اس میں اکشے کمار، تشار کپور، شریس تلپڑے، سنجے دت، سنیل شیٹی، دشا پٹانی، روینہ ٹنڈن، لارادتہ، جیکلن فرنانڈس، پریش راول، ارشد وارثی، جانی لیور، کرشنا ابھیشیک اور راجپال یادو سمیت کئی ستارے نظر آئے تھے۔ فلم ویلکم ٹو دی جنگل میں اب آفتاب شیودسانی کی انٹری ہوگئی ہے۔ آفتاب شیودسانی نے خود سوشل میڈیاپر اس کے بارے میں اطلاع دی ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر اکشے کمار کے ساتھ دو تصاویر شیئر کیں۔ پہلی تصویر۱۶؍سال پرانی ہے اور دوسری نئی ہے۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا، ۱۶؍سال کے وقفے سےلی گئی (۲۰۰۸ء اور۲۰۲۴ء)۔ جیسا کہ آپ دیکھ سکتےہیں، کچھ بھی نہیں بدلا ہے۔ اس’دیوانہ‘ کا اس ’پاگل‘جنگل میں ’خیرمقدم‘ کرنےکیلئے’آوارہ‘ کا شکریہ۔ ’ویلکم ٹو دی جنگل‘ بیس انڈسٹریز گروپ کی پیش کردہ، جس کے پروڈیوسر فیروز اے ناڈیاڈوالا اور احمد خان ہدایت کارہیں۔ فلم اس سال کے آخر میں ۲۰؍ دسمبر کو کرسمس کے ہفتے کے دوران ریلیز ہو سکتی ہے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK