Inquilab Logo

کرناٹک میں بی جےپی کے انتخابی منشور میں یکساں سو ِل کوڈ اور این آر سی کا وعدہ

Updated: May 02, 2023, 9:52 AM IST | Bangalore

انتخابی مہم کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی حتمی کوشش، غریبوں کو سال میں رسوئی گیس کے ۳؍ سلنڈر اور یومیہ آدھالیٹر نندنی دودھ مفت دینے کی بات کہی

JP Nadda along with Yeddyurappa and Biswaraj Bomai releasing the election manifesto. (PTI)
جے پی نڈا، یدی یورپا اور بسوراج بومئی کے ساتھ انتخابی منشور جاری کرتے ہوئے۔ (پی ٹی آئی)

 کرناٹک کے انتخابی مہم میں  موضوع کیلئے پریشان بی جےپی نے پیر کو اپنے انتخابی منشور کے ذریعہ واضح کردیا کہ جنوبی ہند کی اس ریاست میں وہ الیکشن فرقہ وارانہ خطوط پر لڑ کر ہی جیتنا چاہتی ہے۔  پارٹی نے جہاں ریاست  کے غریب ووٹروں کو رجھانے کیلئے  سال میں ۳؍ رسوائی گیس سلنڈر اور یومیہ آدھا لیٹر نندنی دودھ مفت دینے کا  خواب دکھایا ہے وہیں یکساں سو ِ ل کوڈ اور کرناٹک میں این آر سی کرانے کا وعدہ بھی کیا گیا ہے۔ 
 ’پرجا دھونی‘ کے عنوان سے جاری کئے گئے انتخابی منشور میں ’پوشن‘ اسکیم کے تحت خط افلاس سے نیچے زندگی گزارنے والوں کیلئے یومیہ آدھا لیٹر نندنی دودھ کے ساتھ ہی ماہانہ ۵؍ کلو کے راشن کا بھی وعدہ کیاگیاہے۔ ۱۰؍ مئی کو ہونے والی پولنگ کیلئے پیر کو بی جےپی صدر جے پی نڈا نے پارٹی کے دیگر سینئر لیڈروں کی موجودگی میں  انتخابی منشور  یونیفارم سول کوڈ کا وعدہ کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ اس کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی بنائی جائے گی۔  اس  کے ساتھ ہی ’’غیر ملکی دراندازوں کو جلد از جلد ملک بدر ‘‘کرنے کیلئے ریاست میں این آر سی کرانے کا وعدہ بھی منشور میں شامل ہے۔ اس کے ساتھ ہی مندروں کیلئےمکمل خود مختاری کاوعدہ بھی انتخابی منشور میں شامل ہے۔یہ بھی وعدہ کیاگیاہے کہ حکومت مندروں کے آس پاس کے کاروبار کو منضبط کرےگی۔ یاد رہے کرناٹک  میں مندروں  کے اطراف مسلمانوں کے کاروبار پر بھی اعتراض  کیا جارہاہے اوران کے بائیکاٹ کی تحریک چل رہی ہے۔ بی جےپی کے انتخابی منشور کو   انتخابی مہم کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی حتمی کوشش کے طورپر دیکھا جارہاہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے منشور کو’ ترقی پر مرکوز‘قرار دیتے ہوئے خیر مقدم کیا ہے۔ 

karnataka Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK