Inquilab Logo

برطانیہ: لندن میں چاقو حملے کی اطلاعات کے بعد ایک تلوار بردار شخص گرفتار

Updated: April 30, 2024, 3:03 PM IST | Inquilab News Network | London

آج صبح منگل پولیس کو شہر کے ایک علاقے میں چاقو حملے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ حملہ آور نے دو پولیس افسر کو بھی زخمی کرنے کی کوشش کی۔ تاہم، زخمیوں کے متعلق اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ پولیس نے مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے البتہ اسے دہشت گردی کا واقعہ قرار نہیں دیا گیا ہے۔

A suspect who has been arrested. Photo: X
مشتبہ شخص جسے گرفتار کیا گیا ہے۔ تصویر: ایکس

لندن پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے شمال مشرقی لندن میں ایک سنگین واقعے کے دوران لوگوں پر چاقو سے وار کئے جانے کی اطلاعات کے بعد تلوار سے مسلح ایک شخص کو گرفتار کیا ہے حالانکہ اس واقعے کو دہشت گردی سے نہیں جوڑا گیا ہے۔ پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ ۳۶؍ سالہ شخص کو پولیس کو فون کرنے کے بعد اس وقت گرفتار کیا گیا جب ہینالٹ ٹرین اسٹیشن کے قریب علاقے میں ایک گھر میں گاڑی چڑھائے جانے کی اطلاع پر پولیس کو بلایا گیا۔

یہ بھی پڑھئے: سوڈان: اقوام متحدہ کا خوراک کی ترسیل میں رکاوٹ بننے والےنئے ٹیکس ہٹانے کا مطالبہ

پولیس نے بتایا کہ مشتبہ شخص نے عوام کے ارکان اور دو افسران پر حملہ کیا تھا۔ میٹروپولیٹن پولیس کے ڈپٹی اسسٹنٹ کمشنر ایڈی اڈیلیکن نے کہا کہ ’’یہ متعلقہ لوگوں کیلئے یقیناً ایک خوفناک واقعہ رہا ہوگا۔ میں جانتا ہوں کہ وسیع تر کمیونٹی صدمے اور خطرے کی گھنٹی محسوس کر رہی ہو گی۔‘‘ تاہم، فورس نے کہا کہ واقعہ دہشت گردی سے متعلق نہیں لگتا ہے اور وہ مزید مشتبہ افراد کی تلاش نہیں کر رہے ہیں۔
برطانیہ کے وزیر داخلہ جیمز کلیورلی نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ ’’مجھے آج صبح ہینالٹ اسٹیشن پر ہونے والے واقعے کے بارے میں باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔ مَیں ان کے ساتھ کھڑا ہوں جو متاثر ہوئے ہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK