Inquilab Logo

برطانیہ: بیک وقت موسم اور مہنگائی کی مار جھیلنے والے عوام سڑکوں پر اترے

Updated: July 27, 2022, 12:40 PM IST | Agency | London

پارلیمنٹ کے سامنے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور موسمیاتی تبدیلیوں کو روکنے میں حکومت کی ناکامی کے خلاف احتجاج کیا گیا، بورس جانسن کی مخالفت کی گئی

A view of a London street in the morning Due to the heat, people are trapped in their homes.Picture:INN
صبح کے وقت لندن کی سڑک کا ایک منظر ، گرمی سے لوگ گھروں میں قید ہوگئے ہیں۔ تصویر: پی ٹی آئی

 برطانوی دارالحکومت لندن میں مہنگائی اور ماحولیاتی تبدیلی کےسبب غیر معمولی گرمی  سےپریشان سیکڑوں شہریوں نے مظاہرہ کیا۔ اس دوران  اس گرمی  اور مہنگائی کیلئے  حکومت کو ذمہ دار قرار دیا گیا۔  اس دوران مشتعل افراد نے حکومت کیخلاف  نعرے بازی کی۔
  میڈیا رپورٹس  کے مطابق برطانوی سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے سیکڑوںا فراد نے پارلیمنٹ کے سامنے مظاہرہ کیا ۔ اس دوران ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی  اور موسمیاتی تبدیلیوں کو روکنے میں حکومت کی ناکامی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔  مشتعل مظاہرین نے برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کے خلاف بھی نعرے لگائے اور انہیں مختلف بحرانوں کا اصل ذمہ دار قرار دیا۔ واضح رہےکہ گزشتہ دنوں بو رس جانسن کو کنزرویٹیو پارٹی کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ دینے پر مجبور کردیا گیا تھااور اب  وہ پارٹی کے صدر نہیں ہیں ۔ جلدہی وزیرا عظم کے انتخاب کے بعد انہیں یہ عہد  ہ بھی چھوڑنا  ہو گا۔  موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کا کہنا تھا کہ حکومت برطانیہ نے ماحولیات کے تحفظ کیلئے ضروری اقدام  نہیں  کئے ہیں۔ اسی لئے عوام کو آج یہ دن دیکھنا پڑ ر ہاہے ۔  گرمی سے جینا دوبھر ہوگیا ہے۔  اہم بات یہ ہےکہ  یہ مظاہرے ایسے وقت میں کئے گئے جب برطانیہ میں درجہ حرارت ۴۰؍ ڈگری سینٹی گریڈ  سے تجاوز کرچکا ہے۔ گرمی کی وجہ سے درجنوں عمارتوں اور فصلوں میں آگ لگ گئی ہے۔ ادھر لندن کے میئر صادق خان نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور عوام سے احتیاط  بر تنے کی اپیل کی ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK