Inquilab Logo

اقوام متحدہ: عالمی سطح پر کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں زبردست اضافہ

Updated: May 04, 2024, 2:54 PM IST | Inquilab News Network | Paris

اقوام متحدہ کی فوڈ ایجنسی فوڈ اینڈ ایگریکلچرل آرگنائزیشن (ایف اے او) نے اپنی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ عالمی سطح پر کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے جن میں گوشت اور تیل قابل ذکر ہیں۔ علاوہ ازیں، یورپی یونین میں گیہوں کی کم پیداوار درج کی گئی ہے۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

اقوام متحدہ کے فوڈ ایجنسی کی عالمی قیمت فہرست (ورلڈ پرائس انڈیکس) میں اپریل میں مسلسل دوسرے مہینے اضافہ ہوا کیونکہ گوشت کی قیمتوں میں اضافہ اور سبزیوں کے تیل اور اناج میں معمولی اضافہ چینی اور ڈیری مصنوعات کی گراوٹ سے کہیں زیادہ ہے۔ ایجنسی نے کہا کہ فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (ایف اے او) کا پرائس انڈیکس جو عالمی سطح پر سب سے زیادہ تجارت کی جانے والی غذائی اجناس کا پتہ لگاتا ہے، اپریل میں اوسطاً ۱ء۱۱۹؍ پوائنٹس تھا، جو مارچ کیلئے نظر ثانی شدہ ۸ء۱۱۸؍ پوائنٹس سے زیادہ ہے۔ ایف اے او کی اپریل کی رینگ بہر حال ایک سال پہلے کی سطح سے ۴ء۷؍ فیصد نیچے تھی۔ 
اشارے فروری میں تین سال کی کم ترین سطح پر آگیا کیونکہ مارچ ۲۰۲۲ء میں یوکرین پر روس کے حملے کے آغازسے خوراک کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ آرہی ہے۔ اپریل میں گوشت کی قیمتوں میں سب سے اضافہ دیکھا گیا، جو گزشتہ مہینے کے مقابلے میں ۶ء۱؍ فیصد بڑھ گیا۔ ایف اے اوکےاناج انڈیکس میں تین ماہ کی کمی کو ختم کرتےہوئے معمولی اضافہ ہوا، جسے مکئی کی مضبوط برآمدی قیمتوں سے مدد ملی۔ سبزیوں کے تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا، سورج مکھی اور سرسوں کے تیل کی قیمتوں میں مضبوطی کی وجہ سے گزشتہ حصول کو۱۳؍ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا۔ 
شوگر انڈیکس تیزی سے گرا، عالمی سطح پر سپلائی کے امکانات کو بہتر بنانے کے درمیان مارچ سے ۴ء۴؍ فیصد گر کرپہلے کی سطح سے ۷ء۱۴؍ فیصد نیچے آ گیا۔ لگا تار چھ ماہ کی تیزی کے بعد ڈیری کی قیمتیں نیچے آگئیں۔ الگ الگ اناج کی طلب اور رسد کے اعداد و شمار میں، ایف اے اونے ۲۴۔ ۲۰۲۳ء میں عالمی اناج کی پیداوار کے تخمینے کو ۸۴۶ء۲؍ بلین میٹرک ٹن تک بڑھا دیا جو گزشتہ ماہ متوقع ۸۴۱ء۲؍ بلین تھا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں ۲ء۱؍ فیصد زیادہ ہے، خاص طور پر میانماراور پاکستان کے تازہ ترین اعداد و شمار کے سبب۔ 
آنے والی فصلوں کیلئے ایجنسی نے ۲۰۲۴ء کی عالمی گندم کی پیداوار کیلئے پیشین گوئی کو گزشتہ ماہ ۷۹۶؍ ملین سے کم کر کے ۷۹۱؍ ملین ٹن کر دیا، جو یورپی یونین میں گندم کی کاشت میں پہلے کی توقع کے مقابلےکمی کو ظاہر کرتا ہے۔ بہر حال نظر ثانی شدہ ۲۰۲۴ء کی گندم کی پیداوار کا اندازہ گزشتہ سال کی سطح سے تقریباً ۵ء۰؍ فیصد زیادہ تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK