Inquilab Logo

امریکہ: فورٹ ورتھ میں فائرنگ، زخمی ہونے والے چھ افراد میں چار بچے

Updated: May 02, 2024, 8:58 PM IST | Fort Worth

فورٹ ورتھ (ٹیکساس، امریکہ) اپارٹمنٹ کمپلیکس کے باہر کھیل رہے بچوں پر ڈرائیو وے سے گزرنے والی ایک کار سے گولیاں چلائی گئیں اور ۴؍ بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے۔ اس ضمن میں پولیس نے باقاعدہ کوئی بیان نہیں جاری کیا ہے۔

The scene after the shooting in Fort Worth. Photo: INN
فورٹ ورتھ میں شوٹنگ کے بعد کا منظر۔ تصویر: آئی این این

پولیس کے مطابق فورٹ ورتھ (ٹیکساس، امریکہ) اپارٹمنٹ کمپلیکس میں ڈرائیو وے پر فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے چھ افراد میں چار بچے شامل ہیں۔ فورٹ ورتھ پولیس ڈپارٹمنٹ کے افسر بریڈ پیریز کے مطابق بدھ کی شام ساڑھے سات بجے ۶؍ افراد پر گولی چلائی گئی۔ ان میں سے ۵؍ کو اسپتال لے جایا گیا جبکہ ایک نے علاج سے انکار کر دیا۔ اس ضمن میں پولیس نے اب تک باقاعدہ بیان جاری نہیں کیا ہے۔ کسی کی گرفتاری بھی عمل میں نہیں آئی ہے۔ 

تاہم، پولیس چیف نیل نوکس نے فائرنگ کو احمقانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تشدد برپا کرنے والے ذہنی طور پر بیمار ہیں۔ کوئی اتنا پاگل کیسے ہوسکتا ہے کہ بچوں پر گولی چلائے۔ ‘‘ پیریز نے بتایا کہ زخمیوں کی عمریں ۳؍ سے ۱۹؍  سال کے درمیان ہیں اور انہیں ایک گاڑی میں سوار کسی نے گولی ماری جو اُن پر کافی قریب چلائی گئی تھیں۔ اس وقت بچے ڈرائیو وے کے قریب کھیل رہے تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK