امریکی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی ماتحتی میں ۳؍ لاکھ سے زیادہ ویزے منسوخ کیے گئے، سینئر اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے اہلکار کا کہنا ہے کہ ہمارے قوانین کا احترام کریں یا امریکہ کا سفر کرنے کاموقع دیں۔
EPAPER
Updated: October 21, 2026, 10:10 PM IST | Washington
امریکی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی ماتحتی میں ۳؍ لاکھ سے زیادہ ویزے منسوخ کیے گئے، سینئر اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے اہلکار کا کہنا ہے کہ ہمارے قوانین کا احترام کریں یا امریکہ کا سفر کرنے کاموقع دیں۔
امریکہ کے ایک سینئر اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے اہلکار نے منگل کو کہا کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے دوبارہ عہدہ سنبھالنے کے بعد سے امریکہ نے۳؍ لاکھ سے زیادہ ویزے منسوخ کیے ہیں۔امریکی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر قونصلر امور کی اسسٹنٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ مورا نمدار نے کہا ’’ ۳؍ لاکھ ویزا منسوخی اور یہ عمل جاری ہے۔ ویزا رکھنے والوں کے لیے ہمارا پیغام سادہ ہے: ہمارے قوانین کا احترام کریں یا امریکہ کا سفر کرنے کا خیال چھوڑ دیں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: جونیئر ٹرمپ نے اپنے والد ٹرمپ کو ایران جنگ سے باز رہنے کا مشورہ دیا تھا: رپورٹ
انہوں نے مزید کہا، ہمارے ملک اور امریکی عوام کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔انہوں نے وہائٹ ہاؤس کی ایک پوسٹ منسلک کی جس میں کہا گیا تھا، ’’ٹرمپ انتظامیہ نے تاریخ میں کسی بھی انتظامیہ سے زیادہ تیز رفتاری سے زیادہ ویزے منسوخ کیے ہیں۔‘‘مزید برآں اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان ٹومی پگٹ نے بھی ایکس پر کہا کہ منسوخی کا ہدف غیر ملکی شہری ہیں جو غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں یا قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔انہوں نے کہا، ’’ہم یہاں ویزوں پر موجود غیر ملکیوں کے لیے زیرو ٹالرنس رکھتے ہیں جو قانون توڑتے ہیں، دھوکہ دہی کرتے ہیں، یا ہماری قومی سلامتی کو نقصان پہنچاتے ہیں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: کانگریس وومن الہان عمر امیگریشن تحقیقات پر جیل جا سکتی ہیں: ٹرمپ
واضح رہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے صدارتی انتخابی مہم کے دوران بارہا رائے دہندگان سے وعدہ کیا تھاکہ وہ غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف اقدامات کریں گے، اس کے علاوہ امریکی ویزے کا حصول بھی ان کے دور اقتدار میں مشکل ہوگیا۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر انہوںنے بیشتر ویزاقوانین میں ترمیم کی، اور نئی پابندیاں متعارف کرائیں۔ اتنی بڑی تعداد میں ویزوں کی منسوخی ٹرمپ کی انہیں پالیسی کا نتیجہ ہے۔