Inquilab Logo

ایران اور روس امریکی ووٹروںکو دھمکا رہے ہیں: خفیہ ایجنسی کا انکشاف

Updated: October 23, 2020, 9:14 AM IST | Agency | Washington

دونوں ممالک پر امریکی ووٹروں کی معلومات اکٹھا کرنے اور انہیں ای میل کے ذریعے دھمکی دینے کا الزام، ایران کی جانب سے تردید

Biden and Trump - Pic : INN
بائیڈن اور ٹرمپ ۔ تصویر : آئی این این

 امریکہ میں ایک خفیہ ادارے   نے الزام عائد کیا ہے کہآئندہ  صدارتی انتخاب سے قبل ایران اور روس نے امریکی ووٹروں کا ڈیٹا حاصل کرنے کی ناکام کوشش کی ہے۔نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جان ریٹکلف نے بدھ کی شب ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ’’ہم تصدیق کرتے ہیں کہ ایران نے بعض ووٹروں کی معلومات تک رسائی حاصل کر لی ہے جب کہ روس نے بھی ایک الگ کارروائی میں ووٹروں کا ڈیٹا حاصل کیا ہے۔‘‘انہوں نے الزام عائد کیا کہ دونوں ملکوں نے انتخابات کے دوران عوامی رائے عامہ پر اثر انداز ہونے کے اقدامات کئے ہیں۔
  ریٹکلف نے یہ نہیں بتایا کہ روس نے کس طرح ووٹروں کی معلومات تک رسائی کی کوشش کی البتہ انہوں نے ایران پر الزام عائد کیا کہ گزشتہ ۲۴؍ گھنٹوں کے دوران ایرانی سائبر حملہ آور مشکوک سرگرمیوں میں مصروف رہے ہیں۔اُن کے بقول بظاہر لگتا ہے کہ ایرانی حملہ آور صدر ڈونالڈ  ٹرمپ کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ مشاہدے میں پہلے بھی یہ بات آئی ہے کہ ایران کی جانب سے ووٹروں کو دھمکانے، معاشرتی بدامنی پیدا کرنے اور صدر ٹرمپ کو نقصان پہنچانے کیلئے جعلی ای میل بھیجے گئے ہیں۔
 ایران کی جانب سے تردید 
 دوسری جانب ایران نے امریکہ کی نیشنل انٹیلی جنس کے سربراہ کے اس دعوے کی تردید کی ہے۔اقوامِ متحدہ میں ایرانی مشن کے نمائندے علی رضا میریوسفی نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ایران کسی ملک کے انتخابات میں مداخلت نہیں کرتا۔ اس طرح کے الزامات ووٹروں کے اعتماد کو نقصان پہنچانے کے سوا کچھ نہیں ہے۔علی رضا کے مطابق ایران کو امریکی انتخابات میں مداخلت کرنے اور کسی کو ترجیح دینے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ کو ایران کو بدنام کرنے اور خطرناک الزامات کو لازمی طور پر ختم کرنا چاہئے۔ اُدھر ای میل کی جانچ پڑتال کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مبینہ ای میل `پراؤڈ بوائز کی جانب سے بھیجی جا رہی ہیں اور خاص طور پر یہ ای میل ریاست ایریزونا، الاسکا، پینسلوینیا اور فلوریڈا کے ووٹروں کو بھیجی جا رہی ہیں۔ ان چاروں ریاستوں میں صدر ٹرمپ اور جو بائیڈن کے درمیان کانٹے کا مقابلے ہے۔مذکورہ ریاستوں کے ڈیموکریٹک ووٹروں کو ای میل کے ذریعے کہا جا رہا ہے کہ `آپ  الیکشن کے دن ٹرمپ کو ووٹ دیں گے ورنہ ہم آپ کو دیکھ لیں گے۔دوسری جانب پراؤڈ بوائز  نے اس الزام کی تردید کی ہے

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK