• Wed, 02 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکہ: ۷۵؍ ممالک کے تارک وطن ویزا بحال، عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کی پابندی ختم کی

Updated: September 02, 2026, 5:01 PM IST | Washington

امریکی عدالت کے فیصلے کے بعد ۷۵؍ ممالک کے شہریوں کے لیے تارک وطن ویزا جاری کرنے پر جنوری سے عائد پابندی ختم ہوگئی، تاہم دنیا بھر میں ویزا انٹرویوز کی الگ عارضی معطلی برقرار ہے۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

امریکہ نے ۷۵؍ ممالک کے شہریوں کے لیے تارک وطن ویزا جاری کرنے کا عمل دوبارہ شروع کردیا ہے۔ امریکی وفاقی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے جنوری میں عائد پابندی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ختم کردیا تھا۔ امریکی ڈسٹرکٹ جج جینیٹ ورگاس نے ۲۱؍ اگست کو قرار دیا کہ محکمہ خارجہ کی جانب سے صرف قومیت کی بنیاد پر تارک وطن ویزا روکنے کی پالیسی قانونی اختیار سے تجاوز کرتی ہے۔ مقدمہ تارکین وطن کے حقوق کی تنظیموں نے وزیر خارجہ مارکو روبیو کے خلاف دائر کیا تھا۔ عدالت نے پالیسی کو ’’patently unlawful‘‘ قرار دیا۔ یہ پابندی ۲۱؍ جنوری ۲۰۲۶ء کو نافذ ہوئی تھی اور اس کے تحت ۷۵؍ ممالک کے شہریوں کے تارک وطن ویزا کے اجرا کو روک دیا گیا تھا۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد ایسے تارکین وطن کی نشاندہی کرنا ہے جو امریکہ میں سرکاری مراعات پر انحصار کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ایران امریکہ مذاکرات کی بحالی کیلئے کوششیں جاری ہیں : قطر

متاثرہ ممالک میں پاکستان، بنگلہ دیش، نیپال، بھوٹان، افغانستان، نائیجیریا، روس، ایران، عراق، مصر اور دیگر ممالک شامل تھے۔ ہندوستان ان ۷۵؍ ممالک کی فہرست میں شامل نہیں تھا، اس لیے جنوری کی پابندی کا ہندوستانی شہریوں پر براہِ راست اطلاق نہیں ہوا۔ تاہم ہندوستانی درخواست گزار ایک الگ امریکی اقدام سے متاثر ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ نے اگست کے آغاز سے دنیا بھر میں تارک وطن ویزا انٹرویوز کے نظام میں عارضی تبدیلی کی ہے تاکہ قونصلر افسران کو ’’پبلک چارج‘‘ سے متعلق نئی تربیت دی جاسکے۔ اس کے نتیجے میں متعدد انٹرویوز دوبارہ مقرر کیے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: گرین لینڈ کی برف کی چادر لگاتار ۳۰؍ ویں سال سکڑ گئی

محکمہ خارجہ کے مطابق یہ عالمی انٹرویو معطلی ۷۵؍ ممالک والی پابندی سے الگ ہے۔ اس لیے عدالت کی جانب سے ۷۵؍ ممالک کے لیے پابندی ختم کیے جانے کا مطلب یہ نہیں کہ دنیا بھر میں تارک وطن ویزا انٹرویوز معمول کے مطابق بحال ہوگئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK