Inquilab Logo

اترا کھنڈ ریلوے اسٹیشنوں پر اُردو کے بجائے سنسکرت زبان میں سائن بورڈ ہوں گے

Updated: January 20, 2020, 5:18 PM IST | Agency | Mumbai

وزارت ریلوےنے فیصلہ کیا ہے کہ اترا کھنڈ میں تمام ریلوے اسٹیشنوں پر موجود سائن بورڈ اردو کے بجائے سنسکرت زبان میں ہوں گے۔

دہرادون ریلوے اسٹیشن ۔ تصویر : آئی این این
دہرادون ریلوے اسٹیشن ۔ تصویر : آئی این این

نئی دہلی : وزارت ریلوےنے فیصلہ کیا ہے کہ اترا کھنڈ میں تمام ریلوے اسٹیشنوں پر موجود سائن بورڈ اردو کے بجائے سنسکرت زبان میں ہوں گے۔ وزارت ریلوے کی جانب سےجاری کردہ بیان کے مطابق اتر اکھنڈ کی دوسری سرکاری زبان سنسکرت ہے اور یہ تبدیلی قانون کے مطابق کی گئی ہے۔جس کے مطابق ریاست کی دوسری سرکاری زبان کو سائن بورڈ پر استعمال کیا جا نا چاہئے۔
واضح رہے کہ ۲۰۱۰ء میں سنسکرت کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ دینے والی اتراکھنڈملک کی پہلی ریاست بنی تھی۔گزشتہ برس اتر پردیش حکومت نے اعلان کیا تھا کہ حکومت کے تمام پریس بیانات سنسکرت میں جاری کئے جائیں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK