Updated: December 31, 2025, 9:02 PM IST
| Mumbai
۲۰۲۶ء سنیما میں سیکوئلز کی بھرمار کا سال بننے جا رہا ہے، جہاں ہالی ووڈ، بالی ووڈ اور جنوبی سنیما میں زیادہ تر ریلیز ہونے والی فلمیں کسی نہ کسی فرنچائز کا تسلسل ہوں گی۔ اگرچہ یہ فلمیں باکس آفس پر توجہ حاصل کر سکتی ہیں، مگر نئی اور اصل کہانیوں کی کمی مستقبل میں ناظرین کی دلچسپی کے لئے ایک سنجیدہ سوال بن سکتی ہے۔
اوینجرس ڈوسڈے پوسٹر۔ تصویر: آئی این این
سال ۲۰۲۶ء بلاشبہ سنیما کی تاریخ میں سیکوئلز کے سال کے طور پر یاد رکھا جا سکتا ہے۔’’اوینجرس: ڈومسڈے‘‘ سے لے کر ’’ڈون ۳‘‘ تک، ایک ہی سال میں سیکوئلز کی چونکا دینے والی تعداد ریلیز کے لیے تیار ہے۔ صورتحال یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ سال کے ۱۲؍ مہینے بھی کم پڑتے محسوس ہوتے ہیں، اور ناظرین کو ہر ہفتے ایک نئے سیکوئل کے لیے ایک سنیما ہال سے دوسرے کا رخ کرنا پڑ سکتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، ۲۰۲۶ء میں کم از کم ۴۰؍ سیکوئلز کا باضابطہ اعلان ہو چکا ہے۔ اس کے علاوہ کئی ایسے پروجیکٹس بھی ہیں،جیسے ’’دی سمر آئی ٹرنڈ پریٹی‘‘، جن کی ریلیز تاریخ ابھی تک کنفرم نہیں ہو سکی۔ یہ تعداد محض حیران کن ہی نہیں بلکہ اس بات کی طرف بھی اشارہ کرتی ہے کہ اصل اور نئی کہانیوں پر مبنی فلمیں کس حد تک کم ہوتی جا رہی ہیں۔ ہالی ووڈ ہو، بالی ووڈ یا جنوبی ہندوستانی سنیما،ہر جگہ فرنچائزز اور سیکوئلز کا غلبہ نظر آتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ’’اکیس‘‘ میں بوبی دیول، دھرمیندر کی نوجوانی کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے
۲۰۲۶ء میں یہ فلمیں ریلیز ہوں گی:
(۱) بارڈر ۲
(۲) ودھ ۲
(۳)مردانی ۳
(۴) پتی پتنی اور وہ ۲
(۵)دھرندھر ۲
(۶) درشیم ۲
(۷) ہانٹیڈ تھری ڈی: گھوسٹ آف دی پاسٹ
(۸) آوارہ پن ۲
(۹) جیلر ۲
(۱۰) گڈاچاری ۲
(۱۱) فال ۲
(۱۲) اسکریم ۷
(۱۳) جومانجی ۴
(۱۴) مینینس ۳
(۱۵) ٹوئے اسٹوری ۵
(۱۶) گرین لینڈ ۲
(۱۷) ڈون ۳
(۱۸) اینگری برڈس ۳
(۱۹) اسکیری مووی ۶
(۲۰) فوکر-ان-لو
(۲۱) وائلنٹ نائٹ ۲
(۲۲) اینولا ہومز ۳
(۲۳) ایئر بڈ ریٹرنس
(۲۴) مورٹل کومباٹ ۲
(۲۵) پریکٹکل میجک ۲
(۲۶) سوپر ٹروپرس ۳
(۲۷) اوینجرس ڈومسڈے
(۲۸) دی سوشل ری کوننگ
(۲۹) ہارٹ اسٹوپر: فور ایور
(۳۰) دی ڈیول ویئرس پراڈا ۲
(۳۱) دی مینڈولیریئن اینڈ گروگو
(۳۲) دی اسٹرینجرس-چیپٹر ۳
(۳۳) پو پیٹرول: دی ڈینو مووی
(۳۴) ریڈی اور ناٹ ۲: ہیئر آئی کم
(۳۵) اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے
(۳۶) دی ایڈوینچر آف کلف بوتھ
(۳۷) انسیڈیس: دی بلیڈنگ ورلڈ
(۳۸) دی سپر ماریو گیلیکسی مووی
(۳۹) ۲۸ ایئرز لیٹر: دی بون ٹیمپل
(۴۰) پیکی بلنڈرس: دی امورٹل مین
یہ بھی پڑھئے: مَیں ’’دھرندھر‘‘ جیسی فلم کبھی نہیں بناؤنگا: ’اکیس‘ کے ہدایتکار سری رام راگھون
یہ رجحان اس بات کی واضح عکاسی کرتا ہے کہ جدید فلم سازی کس موڑ پر آ کھڑی ہوئی ہے۔ آج کا سنیما بڑی حد تک اُن کہانیوں پر انحصار کر رہا ہے جو ماضی میں کامیاب رہ چکی ہیں۔ نئی اور اصل فلمیں کم بنتی جا رہی ہیں، جبکہ پرانی کامیاب فلموں کے تسلسل کو نسبتاً محفوظ تجارتی حکمتِ عملی سمجھا جا رہا ہے۔یقیناً، تمام سیکوئلز کامیاب ہوں گے، یہ ضروری نہیں۔ مگر ’’دھرندھر ۲‘‘، ’’درشیم ۳‘‘، ’’ڈون ۳‘‘ اور ’’اوینجرس: ڈومسڈے‘‘ جیسے بڑے نام ۲۰۲۶ء کے سب سے زیادہ متوقع منصوبوں میں شامل ہیں۔ یہ تمام فلمیں ایسی کہانیوں کا تسلسل ہیں جو پہلے ہی سنائی جا چکی ہیں، اور یہی بات طویل مدت میں ناظرین کی تھکن کا سبب بن سکتی ہے۔ تاہم، اس کا یہ مطلب بھی نہیں کہ اصل کہانیوں کی مانگ ختم ہو چکی ہے۔ درحقیقت، سیکوئلز نوستالجیا اور پہلے سے موجود فین بیس کو ہدف بناتے ہیں، جو انہیں ابتدائی کامیابی دلا دیتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ یہ رجحان کب تک برقرار رہے گا؟ ۲۰۲۶ء تو واضح طور پر سیکوئلز کے نام ہے، مگر سنیما کے مستقبل کے لیے اصل امتحان یہ ہوگا کہ ۲۰۲۷ء میں تخلیقی تازگی واپس آتی ہے یا فلمی دنیا اسی تسلسل کے دائرے میں گھومتی رہے گی۔