Inquilab Logo

وسئی ویرار :بلاوجہ سڑکوں پر گھومنے والے افرادکے خلاف پولیس کی کارروائی

Updated: May 04, 2021, 9:35 AM IST | kazim shaikh | Mumbai

انہیں پکڑکر بس کے ذریعے لے جاتی ہے اور کوروناکی جانچ کرواتی ہے ۔ رپورٹ پازیٹیو آنےپر اسپتال داخل کراتی ہے اور نگیٹیو آنے پر جرمانہ عائد کرتی ہے

Police are cracking down on those who roam the streets for no reason.Picture:Inquilab
سڑکوں پر بلاوجہ گھومنے والوں پر پولیس کارروائی کررہی ہے تصویر انقلاب

یہاں وسئی ویرار شہر مہانگر پالیکا کی حدود میں کورونا کے بڑھتے  معاملات پر قابو پانے کیلئے پولیس نے بلاوجہ سڑکوں اور بازاروں میں گھومنے والوں کو پکڑ کر کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ ایسے افراد کووہ  بس کے ذریعے لے جاتی  ہے اور ان کی کورونا کی جانچ کرواتی ہے ۔ رپورٹ پازیٹیو آنےپر علاج کیلئے اسپتال داخل کراتی ہے اور نگیٹیو  رپورٹ ملنے پر ان سے جرمانہ وصول کرتی  ہے ۔ 
 نالاسوپارہ کے مشرقی جانب تولنج پولیس اسٹیشن کے سینئر انسپکٹر راجندر کامبلے نے بتایا کہ شہری انتظامیہ کی تمام کوششوں کے بعد بھی  لوگ  گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کرنے سے باز نہیں آرہے ہیں ۔ اس پرقابو پانے کیلئے پولیس نے ایک انوکھا طریقہ اپنایا ہے ۔  وسئی ویرار کے علاقے میں سڑکوں پر بلاوجہ گھومنے والوںکو  پکڑ کرپولیس کورونا جانچ کرواتی ہے ۔ پازیٹیو رپورٹ ملنے پر ایسے افراد کو سیدھے اسپتال بھیجا جارہا ہے ۔انھوں نےیہ بھی بتایا کہ اس کارروائی سے سڑکوں پر بلا وجہ گھومنے والوں میں کمی واقع ہوئی ہے ۔ پولیس کے مطابق جن لوگوں کی رپورٹ نگیٹیو آرہی ہے ،  ان سے ۲۰۰ ؍روپے کا جرمانہ وصول کئے  جانے کے بعد چھوڑ ا جارہا ہے ۔ بلا وجہ گھومنے والوں پر نظر رکھنے کیلئے ہر پولیس اسٹیشن میں ایک اسپیشل ٹیم بنائی گئی ہے ۔ وسئی ویرار علاقے کے سبھی پولیس اسٹیشنوں کو ایک ایک بس بھی دی گئی ہے  تاکہ پکڑے گئے لوگوں کو طبی جانچ کیلئے  سینٹر لے جایا جاسکے۔ ایک سوال کے جواب میں پولیس انسپکٹر نے مزید کہا کہ اب تک  ۱۲؍  سے زائدافراد پازیٹیوپائے گئے ہیں ۔ اس طرح کی کارروائی سے سڑکوں پر بلاوجہ گھومنےوالوں میں کمی آئی ہے ۔ شہریوں سے بار بار اپیل کی جارہی ہے کہ وہ بلاوجہ گھر سے باہر نہ نکلیں ۔ 
 وسئی ویرار  کےزون نمبر ۲؍ کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس سنجے کمار پاٹل نے کہا کہ ریاستی حکومت نے کورونا کو پھیلنے سےروکنے کیلئے جو گائیڈ لائن جاری کی ہے، لوگ اس کی خلاف ورزی کرتے ہیں ۔ اسی وجہ سے ہم نے سبھی پولیس اسٹیشنوں میں ایک اسپیشل  ٹیم تیار کی ہے ۔ جو بلاضرورت گھروں سے نکل کر سڑکوں پر گھومتے ہیں، یہ ٹیم   ان کے خلاف کارروائی کرتی ہے ۔ 

vasai Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK