Inquilab Logo

ونیزویلا میں ایک پھر آج پارلیمانی انتخابات، تیاریاں مکمل،۱۰۷؍ پارٹیاں میدان میں

Updated: December 07, 2020, 11:31 AM IST | Agency | caracas

اپوزیشن لیڈر جوآن گوائیڈو نے انتخابات کو فریب دہی بتاتے ہوئے عوام سے بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ، موجودہ صدر نکولس مادور و اپنے حامیوںمیں سرگرم

Maduro in Election Capmgain
صدر نکولس مادورو اس انتخابات میں بھی اپنی جیت کیلئے پر عزم ہے۔

ونیزویلا میں پیر کے روز ہونے والے انتخابات کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں۔اس بار ۲۷۷؍ سیٹوں  کیلئے انتخابات ہورہے ہیں  جو گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں۱۱۱؍ نشست زیادہ ہے۔ انتخابات میںکُل ۱۰۷؍ سیاسی پارٹیوں کے ایک لاکھ ۴۴؍ ہزار امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ یونائٹیڈ سوشلسٹ پارٹی آف ونیزویلا اور اس کی معاون پارٹیاں اور اپوزیشن پارٹیوں کے اتحاد کے درمیان اہم مقابلہ ہے۔
 اس دوران نیشنل اسمبلی کے اسپیکر امیدوار اور اپوزیشن لیڈر جوآن گوائیڈو نے انتخابات کو دھوکہ دہی بتاتے ہوئے اس کا بائیکاٹ کرنے کی مانگ کی ہے۔ وہیں امریکہ، یوروپی یونین اور امریکی ریاستوں کی تنظیم (او اے ایس) انتخابات کرانے کے حق میں ہیں۔
 مادورو نے مبصرین کے وفد سے ملاقات کی
 وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے سنیچرکے روز روسی وفد اور مبصرین سے آئندہ پارلیمانی انتخابات کی نگرانی کے لئے ملاقات کی۔ مادورو نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے  روس ، ایران اور ترکی کے مبصرین کے وفد سے ملاقات کی۔انہوں نے ہفتہ کے روز بولیویا کے سابق صدر ایوو مورالس سے بھی ملاقات کی۔  مورالس وینزویلا کے لئے بولیوین مبصرین وفد کی قیادت  کررہے ہیں۔اس سے قبل  کراکس میں روسی سفارت خانے نے اطلاع دی تھی کہ ایک اعلیٰ سطح کا روسی وفد معائنہ کے لئے وینزویلا کے دارالحکومت پہنچا ہے۔
  واضح رہے کہ گزشتہ انتخابات میں بھی نکولس مادورو کی فتح  پر سوالات اٹھاتے ہوئے اپوزیشن لیڈر جوآن گوائیڈو نے  خود  کے ملک کے عبوری صدر ہونے کا اعلان کیا تھا  ۔ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک نے گوائیڈو کی حمایت کی تھی۔ مادورو  کا کہنا تھا کہ امریکہ وینزویلا کے وسائل پر قبضہ کرنے کیلئے سازش  میں ملوث ہے۔ گزشتہ دنوںجو بائیڈن کی کامیابی پر مادورو نے امریکہ  سے تعلقات استوار کرنے کا اشارہ دیا ہے۔

venezuela Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK