• Wed, 10 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

وندے ماترم پر راجیہ سبھا میں زوردار بحث، امیت شاہ اور کھرگے میں لفظی جھڑپیں

Updated: December 10, 2025, 1:17 AM IST | New Delhi

وزیر داخلہ نے بحث کی شروعات کرتے ہوئے کانگریس کو جم کر نشانہ بنایا، ملکارجن کھرگے نے اس کا جواب دیتے ہوئے کئی تاریخی حوالے پیش کئے

Congress President Mallikarjun Kharge
کانگریس صدر ملکارجن کھرگے

لوک سبھا کے بعد راجیہ سبھا میں قومی گیت ’وندے ماترم‘ پر بحث کا آغاز ہوا۔  مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے  بحث کی شروعات کی۔ اس دوران انہوں نے  پرینکا گاندھی کا نام لئے بغیر کہا کہ جو لوگ وندے ماترم کی اہمیت کو نہیں جانتے وہ اسے انتخاب سے منسلک کر رہے ہیں۔ انہوں نے بحث کے دوران کانگریس کو شدید تنقیدوں کا نشانہ بنایا ۔ امیت شاہ  نے بھی وزیر اعظم مودی والا الزام دہرایا کہ وندے ماترم کے بند جواہر لال نہرو کے کہنے پر کم کئے گئے تھے ۔ انہوںنے کہا کہ یہیں سے ووٹ بینک اور منہ بھرائی کی سیاست کی شروعات ہوئی ۔    اگر اس کے ۲؍ ٹکڑے نہ کئے جاتے تو ملک کی تقسیم بھی نہیں ہوتی ۔ اس کیلئے کانگریس ذمہ دار ہے۔ 
   امیت شاہ کی تقریر کے بعد راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھرگے نے بحث میں حصہ لیا اور جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ کل تک وندے ماترم نہیں بولتے تھے آج وہی لوگ آگ لگا رہے ہیں اور وہی لوگ کافی فکر مند ہیں۔اس دوران انہوں نے ’وندے ماترم‘ کا نعرہ بھی لگایا۔
ملکارجن کھرگے نے کہا کہ بی جے پی والے حب الوطنی کی بات کر رہے ہیں۔ یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے مسلم لیگ کے ساتھ مل کر حکومت بنائی تھی۔ اس وقت ان کی حب الوطنی کہاں گئی تھی؟ کھرگے نے مزید کہاکہ مرکزی وزیر داخلہ کے بعد مجھے بولنے کا موقع دے دیا گیا اس کیلئے چیئرمین کا شکریہ۔  ملکارجن کھرگے کے مطابق ملک معاشی بحران اور بے روزگاری سے نبرد آزما ہے۔ ایسے میں حکومت توجہ ہٹانے کے لیے ایسی چیزیں لاتی ہیں۔ حکمراں جماعت بنگال انتخاب کے مدنظر ’وندے ماترم‘ پر بحث کر رہی ہے جبکہ آج ایک ڈالر کی قیمت ۹۰؍روپے ہو چکی ہے۔ عوام کے ایشوز اور ان کے مسائل پر ہی بحث ہونی چاہئے۔ یہ توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

congress Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK