Inquilab Logo

پولنگ کے دوران نندی گرام میں تشدد اور پتھرائو، رپورٹ طلب

Updated: April 02, 2021, 11:16 AM IST | Agency | Kolkata

ممتا جب پولنگ بوتھ کا جائزہ لینے پہنچیں تو بی جےپی کارکنوں نےنعرے بازی شروع کردی ، مرکزی فورسیز پر مقامی افراد کو ووٹنگ نہ کرنے دینے کا الزام ،خود ممتا ایک بوتھ میں پھنس گئی تھیں ، کمیشن نے رپورٹ مانگی

Mamata Banerjee. Picture:PTI
ممتا بنرجی نے پولنگ بوتھ کے باہر ہی میڈیا سے خطاب کیا۔تصویر : پی ٹی آئی

  مغربی بنگال میں دوسرے مرحلے کے۳۰؍اسمبلی حلقوں میں پولنگ کے دوران بڑے پیمانے پر ہنگامہ آرائی ، تشدداور جھڑپ کی خبروں کے درمیان  بمپر پولنگ ہوئی ۔ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے الیکشن کمیشن  اور مرکزی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن غیر فعال ہے اور امیت شاہ کے اشارے پر کام کررہا ہے۔دوسرے مرحلے میں نندی گرام، جہاں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی بذات خود امیدوار ہیں، سمیت کئی علاقوںسے تشدد کی خبریںموصول ہوئیں۔ممتا بنرجی نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے متعدد شکایات کرنے کے بعد باوجود کوئی کارروائی نہیں ہورہی ہے۔ اس لئے وہ اس معاملے کو عدالت میں لے جائیں گی ۔ بوگس ووٹنگ کی شکایتیں   ممتا  اتنی بپھری ہوئی اس لئے تھیں کیوں کہ ان کے حلقہ انتخاب نندی گرام کے بیویل میں بوتھ پر قبضہ کرنے اور بوگس ووٹنگ کی شکایت سامنے آئی تھی ۔ بائیل میں بوتھ نمبر۷؍  میں مقامی افراد نے الزام لگایا کہ انہیں ووٹ نہیں ڈالنے دیا جارہا ہے جبکہ بیرونی افرادسے ووٹنگ کروائی جارہی ہے۔ یہ شکایات سننے کے بعد ممتا جو وہیں موجود تھیں انہوں نے بوتھ کے باہر ہی  دھرنا دے دیا  اورکہا کہ ہم نے صبح سے اب تک ۶۳؍ شکایات درج کرائی ہیں لیکن  ایک بھی شکایت پر کمیشن نے توجہ نہیں دی ۔کمیشن کا رویہ ناقابل قبول ہے ۔امیت شاہ کی ہدایات پر الیکشن کمیشن کام کررہا ہے۔ترنمول کانگریس نے اپنے بیان میں کہا کہ نندی گرام میں بیرونی  عناصر کی غنڈہ گردی کی وجہ سے بہت سے ووٹرس اپنے حق رائے دہی کا استعمال نہیں کرسکے  ۔انہوں نے کہاکہ دوسری ریاستوں کے غنڈے یہاں آکر ہنگامہ آرائی کررہے ہیں ۔
  پتھرائو اور افراتفری
 ممتا بنرجی نے اس معاملے کی شکایت ریاست کے گورنر سے بات کرکے شکایت کی۔بعد میں گورنر نے اس معاملے کی ٹویٹ کرکے اطلاع دی۔ اس سے قبل کچھ علاقوں سے پتھرائو اور پولنگ بوتھ پر افراتفری کی بھی شکایات موصول ہوئیں انتظامیہ نے جن میں مرکزی فورسیز کی بڑی تعداد ہے ،  نے مشتعل بھیڑ کو منتشر کردیا۔ 
کمیشن نے رپورٹ طلب کرلی 
  الیکشن کمیشن  سے مسلسل شکایتوں اور تشدد کے واقعات کے بعد کمیشن نے متعلقہ افسران سے اس معاملے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔کمیشن نے   کہا کہ کورونا کے پروٹوکول  کے مطابق کارروائی کی جارہی تھی اس لئے کچھ جگہوں پر شکایات موصول ہوئی ہیں لیکن ان سبھی پر ضابطہ کے مطابق کارروائی ہو گی۔    کمیشن نے بتایا کہ ممتا بنرجی اور شوبھندو ادھیکاری دونوں نے پولنگ بوتھوں کا دورہ کرکے ایک دوسرے کے خلاف شکایات درج کی  ہیں ۔ لہٰذا دونوں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔  واضح رہے کہ  نندی گرام میں دفعہ۱۴۴؍ نافذ ہونے کے باوجود تشدد کے واقعات ہورہے ہیں۔
مقامی افراد کا الزام 
 نندی گرام کے بوئل علاقے میں مقامی  افراد نے الزام لگایا کہ بی جے پی کے حامیوں نے انہیں پولنگ بوتھ پر جانے سے روک دیا ہے۔جیسے ہی ممتا بنرجی بوئل کے پاس پہنچیں  بی جے پی کے حامیوں نے جئے شری رام کے نعرے لگانے شروع کردئیے ۔ اس دوران بی جے پی اور ٹی ایم سی کے حامیوں کے درمیان جھڑپ بھی ہوگئی ۔    -باقی صفحہ ۱۳؍ پر 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK