Inquilab Logo

مذہب کی بنیاد پر وکیل کی پولیس کے ذریعے پٹائی پروکلاء کا زبردست احتجاج

Updated: October 05, 2023, 12:01 AM IST | Nadeem asran | Mumbai

اتوار کو باندرہ کرلا کمپلیکس (بی کے سی )میں ناکہ بندی کے دوران ۲۸؍ سالہ وکیل عابد عباس سیّد کی مذہب کی بنیاد پر تضحیک اور زد و کوب کرنے کے خلاف شہر کی ضمنی عدالتوں کے وکلاء کی مختلف بار کونسل اب تک خاطیوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر سخت ناراضگی کااظہار کررہی ہے ۔

Lawyers are seen protesting outside the Kurla Magistrate Court
کرلا مجسٹریٹ کورٹ کے باہر وکلاء احتجاج کرتےہوئے نظر آرہے ہیں۔ (تصویر: انقلاب)

اتوار کو باندرہ کرلا کمپلیکس (بی کے سی )میں ناکہ بندی کے دوران ۲۸؍ سالہ  وکیل عابد عباس سیّد کی مذہب کی بنیاد پر تضحیک   اور زد و کوب کرنے کے خلاف شہر کی ضمنی عدالتوں کے وکلاء کی مختلف بار کونسل اب تک خاطیوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر  سخت ناراضگی کااظہار کررہی ہے ۔ بدھ کو ایک بار پھر کرلا مجسٹریٹ کورٹ  کے وکلاء نے عدالت  کے باہر احتجاج کرتے ہوئے چاروں خاطی پولیس اہلکاروںکے خلاف کی جانے والی کارروائی سے آگاہ کرنے اور انصاف کی اپیل کرتے ہوئےاحتجاج کیا   ۔
  بدھ کو کرلا مجسٹریٹ کورٹ کے باہر احتجاج کرتے ہوئے وکلا ء نے جہاں   وکیل کی مذہب کی بنیاد پر تضحیک کرنے اور ۴؍ اہلکاروں کے ذریعہ زد وکوب کفنے پر برہمی کا اظہار کیا اور احتجاج کرتے ہوئے   اعلیٰ پولیس افسران سے اس معاملہ کی جانچ جلد از جلد کرنے اور خاطیوں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ۔  مظاہرین نے وکلاء پرتشدد کے خلاف راجیہ سبھا میں پیش کئے گئے ایڈوکیٹ پروٹیکشن ایکٹ کومنظور کرنے اور اسے جلد سے جلد نافذ کرنے کا بھی مطالبہ کیا   ۔ احتجاج کے دوران وکلاء نے اعلیٰ پولیس افسران سے یہ اپیل بھی کی ہے کہ اس ضمن میں ہونے والی جانچ سے متعلق انہیں بھی آگاہ کیا جائے ۔ اس ضمن میں متاثر وکیل عابد عباس نے نامہ نگار سے بات چیت کے دوران بتایا کہ نہ تو اب تک اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس کو اس ضمن میں سونپی جانے والی جانچ کا آغاز ہوا ہے اور نہ ہی اس سلسلہ میں میرا ہی بیان درج کیا گیا ہے ۔ انہوںنے یہ بھی کہا کہ وہ جانچ نہ ہونے اور انصاف نہ ملنے پر جوائنٹ کمشنر آف پولیس ( کرائم ) سے مسلسل ملنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن اب تک کامیابی نہیں ملی ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ اس ضمن میں کرلا مجسٹریٹ کورٹ بار کونسل  جمعرات کو ایک میٹنگ منعقد کرے گی اور کارروائی نہ کرنے سے متعلق ایک قرارداد  منظور کی جائے گی۔ اس میٹنگ میں احتجاج اور وکلاء کے تحفظ سے متعلق لائحہ عمل بھی تیار کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK