Inquilab Logo

ووڈا فون آئیڈیا نے خسارہ کا ریکارڈ بنایا ،۷۳؍ ہزار کروڑ کا نقصان

Updated: July 02, 2020, 11:49 AM IST | Agency | New Delhi

ملک کی دوسری سب سے بڑی ٹیلی کوم کمپنی نے کارپوریٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ خسارہ کا ریکاڈ بنایا ہے

Idea and Vodafone - Pic : INN
ووڈا فون اور آئیڈیا ۔ تصویر : آئی این این

ملک کی دوسری سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی ووڈافون۔آئیڈیا کو ہندوستانی کارپوریٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ  خسارہ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ اسے ۷۳؍ ہزار کروڑ روپے سے زائد کا خسارہ ہوا ہے۔ کمپنی نے بدھ کو شیئر بازاروں کو بھیجے گئے  نتائج میں  یہ  اطلاع دی ہے۔ایک مالی سال میں کسی بھی ہندوستانی کمپنی کا یہ اب تک کا سب سے زیادہ نقصان ہے۔ووڈافون۔ آئیڈیا نے سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق قانونی واجبات کی ادائیگی کو اتنی بڑی رقم کے خسارے کا   سبب قرار دیا  ہے۔ 
  واضح رہے کہ غیر مواصلاتی آمدنی کو بھی سپریم کورٹ کے حکم کے تحت قانونی واجبات کے حساب کتاب میں شمار کرنا تھا ، جس کی بنیاد پر کمپنی کو حکومت کو۵۱؍ ہزار ۴۰۰؍کروڑ رو پے ادا کرنے ہیں۔مارچ۲۰۲۰ءکو ختم ہونے والی سہ ماہی میں کمپنی کو۱۱؍ ہزار ۶۴۳؍ کروڑ روپے کا  خسارہ ہوا۔ پچھلے مالی سال میں اس عرصے کے دوران یہ خسارہ ۴؍ ہزار ۸۸۱؍ کروڑ روپے کا تھا۔  مارچ۲۰۲۰ء کی سہ ماہی کے دوران کمپنی کی آپریشنل آمدنی ۱۱۷۵۴؍ کروڑ روپے رہی۔قابل ذکر ہے کہ ۲۰۱۸ءمیں بھی ووڈا فون آئیڈیا کو ۱۴؍ ہزار کروڑ  روپے سے زائد نقصان اٹھانا پڑا تھا۔ 
 واضح رہے کہ ٹیلی کوم مارکیٹ میں ریلائنس جیو کے آنے کے بعد سے ہی تمام کمپنیوں کی حالت خراب ہو گئی ہے۔ ان کے منافع میں بھاری گراوٹ کے ساتھ ساتھ آمدنی میں بھی کمی آئی ہے جس کی وجہ سے کچھ کمپنیوں کو انضمام کا راستہ اختیار کرنا پڑا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK