Inquilab Logo Happiest Places to Work

واشنگٹن کے اشارے کا انتظار، اسرائیل ایران پر حملے کیلئے تیار

Updated: May 19, 2026, 11:38 AM IST | Agency | Jerusalem

ڈونالڈ ٹرمپ نے جنگ کی ساری منصوبہ بندی کر رکھی ہے، ایران کے جوہری مراکز بھی امریکہ کے نشانے پر ۔

Netanyahu.Photo:INN
بنجامن نیتن یاہو۔ تصویر:آئی این این
تل ابیب :( ایجنسی) ایک اسرائیلی عہدیدار کے مطابق حال ہی میں امریکہ سے اسرائیل کی طرف ہتھیاروں اور گولہ بارود کی اضافی ترسیل کا سلسلہ  تیز ہوا ہے۔ تل ابیب کو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے گرین سگنل کا انتظار ہے تاکہ ایران پر دوبارہ حملے شروع کئے جا سکیں۔ان کے مطابق جیسے ہی یہ اجازت ملتی ہے، اسرائیل اور امریکہ مشترکہ طور پر ایران پر کارروائی کر سکتے ہیں۔
 
 
توانائی کے مراکز نشانے پر
ذرائع کا کہنا ہے کہ  اہداف کی فہرست میں ایران کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے بھی شامل ہیں، جبکہ وائٹ ہاؤس نے گزشتہ جنگ کے دوران جو ۲۸؍ فروری کو شروع ہوئی تھی، ان تنصیبات کو نشانہ نہ بنانے کی ہدایت دی تھی۔اسی دوران مختلف امریکی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ سابق صدر ٹرمپ ممکنہ طور پر دوبارہ فوجی حملوں کے آپشن پر غور کر رہے ہیں۔پنٹاگون  نے پہلے ہی ممکنہ اہداف کی فہرست اور فوجی منصوبے تیار کر لئے ہیں، اگر صدر نے جنگ کی جانب واپس جانے کا فیصلہ کیا۔یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل ایران کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور ہر ممکنہ آپشن  کیلئے تیار ہے۔نیتن یاہو اور ٹرمپ کے درمیان ایک ٹیلیفونک رابطہ بھی ہوا، جو نصف گھنٹے سے زائد جاری رہا، جس میں ایران کے معاملے اور ممکنہ جنگ کی بحالی پر بات چیت کی گئی، جیسا کہ ویب سائٹ اکسیوس نے رپورٹ کیا۔دوسری جانب پاکستان بھی مسلسل سفارتی کوششیں کر رہا ہے، جو گزشتہ مہینوں سے واشنگٹن اور تہران کے درمیان رابطوں میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، تاکہ دونوں فریقوں کو دوبارہ مذاکرات کی طرف لایا جا سکے اور جنگ کے خاتمے کی راہ نکل سکے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK