Inquilab Logo

دنیا بھرمیں پانی کی قلت سے کورونا وائرس سےنمٹنے کی کوششوں پر منفی اثر ہورہاہے

Updated: August 10, 2020, 8:17 AM IST | Agency | New York

اقوام متحدہ کے گروپ یواین واٹر کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میںتقریباً۳۳؍ارب افرادکو اب بھی صاف پانی اور صابن تک رسائی حاصل نہیں ہے

tape water - PIC : INN
پانی کی قلت ۔ تصویر : آئی این این

دنیاکے کئی حصوں میں پانی کی شدیدقلت کورونا وائرس کی وباسےنمٹنےکیلئےکی جارہی کوششوںکے خلاف منفی طورپراثر انداز ہورہی ہیں۔ بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا میں ہر ۵؍ میں سے۲؍ افراد کے سامنے گھریلو استعمال کے پانی کی قلت کےمسائل ہیں۔رپورٹ کے مطابق کورونا کی وبا کے باوجودشہروں میں گنجان آباد علاقوں میں ر ہنے والے کمزور طبقےکےافرادخاص طور پر خراب حالت میں ہیں کیونکہ پہلے تو بنیادی طور پر ان کے پاس صاف صفائی کے وسائل نہیں ہیں اور متعدد جگہوں پرپانی کے حصول کیلئے ان کے درمیان جسمانی فاصلہ برقرار رکھنا بھی مشکل ہوتا ہے۔
 ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئےہاتھ کو وقفے وقفے سے اچھی طرح دھونابھی ایک مؤثر ترین اقدام قرار دیا گیا ہے،اس کی وجہ سےمختلف جراثیم کےجسم میں منتقل ہونے کاخطرہ کم ہوجاتا ہے۔اقوام متحدہ کے گروپ یواین واٹر کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں تقریباً۳۳؍ارب افرادکوصاف پانی اور صابن تک رسائی حاصل نہیں ہے۔ یو این واٹر چیئرکے گلبرٹ ایف ہانگبونے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ صاف پانی تک رسائی نہ ہونےاور بغیر صاف صفائی کے غیرمحفوظ حالت میںرہنےوالےلوگوں کے لئے یہ ایک تباہ کن صورتحال ہے۔اس معاملے میں کم توجہ دینے کے نتائج اب ہم دیکھ رہےہیں کہ دنیا کی ایک بڑی آبادی خطرے میں ہے۔
 ہانگبونےبتایاکہ دنیا کو ۲۰۳۰ء تک پانی کے انفراسٹرکچر پر۶ء۷؍ٹریلین ڈالر خرچ کرنے کی ضرورت ہے۔اقوام متحدہ کے مطابق نہ صرف فوری طور پر صاف ستھرے ماحول کی ضروریات کیلئےبلکہ ممکنہ طور پر غذائی بحران جیسے طویل مدتی معاملات سےنمٹنے کیلئےبھی  آبپاشی کے نظام کو بہتر بنانےپر توجہ دی جانی چاہئے۔ ہانگبوکے مطابق ۲۰۵۰ء تک کم سے کم ۵ء۷؍ بلین لوگ ایک ماہ تک پانی کی قلت کا شکار علاقوں میں متاثر ہوسکتے ہیں۔ یہ حالات پانی کےحصول کیلئےشدیدمسابقت کا باعث بن سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK