Inquilab Logo

گودھرا میں عیدالفطرکی نمازکی امامت کرتے ہوئے مفتی محمد ادریس کی طبیعت بگڑی ،خطبہ نہ پڑھاسکے

Updated: April 24, 2023, 12:09 PM IST | Saeed Ahmad Khan | Mumbai

حدیث اور فقہ کے استاذ کی ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میںگودھرا قبرستان میںتدفین عمل میںآئی

Mufti Muhammad Idris
مفتی محمد ادریس

گودھرا کی مسجد ابرارمیںعیدالفطرکی نماز پڑھانےکے دوران معروف عالم دین استاذ حدیث و فقہ مفتی محمدادریس (۴۶)کا انتقال ہوگیا۔آپ نے عید کی نمازپڑھائی مگرطبیعت بگڑنے کے سبب خطبۂ مسنونہ نہ پڑھ سکے اوران کی روح قفس عنصری سے پروازکرگئی۔مفتی محمد ادریس مسجد ابرار (گودھرا) میں ۲۰؍برس سے امام  وخطیب اورمسجدہدیٰ میںجاری دارالعلوم میں استاذ فقہ اور حدیث  تھے۔ ۷؍بجکر ۴۰؍ منٹ پر ان کا انتقال ہوا۔گودھرا کے قبرستان میں عید الفطر  کے دن بعد نمازظہرتقریباً ۳؍ بجے تدفین عمل میںآئی۔تجہیزوتکفین میںبڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔مرحوم کے پسماندگان میںبیوہ شامل ہیں۔
 مفتی محمدادریس پر شدیددورۂ قلب پڑنے اور دارِفانی سےکوچ کرنے کےتعلق سے قاری زبیر احمد فلاحی،جو ان کی عدم موجودگی میںنیابت کی ذمہ داری اداکرتےتھے،نےنمائندۂ انقلاب کوبتایاکہ’’مفتی محمدادریس نےعید الفطر کی نماز سے قبل خطاب کیا اور جب نمازعید کیلئےکھڑے ہوئے تو اندازہ ہوا کہ ان کی طبیعت کچھ گڑبڑ ہے۔نمازمیںوہ ہمیشہ سنت کے مطابق تلاوت کیا کرتےتھےلیکن اس دفعہ خلاف معمول انہوں نے سورہ الم نشرح اورسورہ تین پڑھی ، سلام پھیرنےکےبعدان کی طبیعت اور بگڑگئی اور انہوںنے اپنے بہنوئی اورماموں زادبھائی مفتی محمد امین،جومولانا قمرالزماںالہٰ آبادی کے خلیفہ ہیں،سےدرخواست کی کہ وہ خطبۂ مسنونہ پڑھا دیں۔ چنانچہ انہوںنےخطبہ پڑھا۔اس دوران ان کی طبیعت مزیدبگڑتی گئی اورعیدگاہ سے ان کوایک شناسا، جس کے یہاںان کی ناشتے کی دعوت تھی ،لے جایا گیا۔وہاںلٹاکر سینے کی مالش کی گئی اوریہ مشورہ کیا گیا کہ فوراً ڈاکٹرکےپاس لے جایاجائے تومفتی محمد ادریس نےکہاکہ مجھے کچھ افاقہ محسوس ہورہا ہے ،کہیں مت لےجائیے ،اتناکہنے کےبعدوہ اللہ کوپیارے ہوگئے۔‘‘قاری زبیراحمدفلاحی نےیہ بھی بتایاکہ ’’ مفتی صاحب دارالعلوم کنتھاریہ سے فارغ ،پختہ عالم دین اورعلوم شرعیہ کے ماہر تھے۔منفرد انداز ِدرس ، تواضع، سادگی، تشہیر سے گریز ،انکساری اوراتباع سنت آپ کا نمایاں وصف تھا۔ آپ آسام میںکئی مکاتب اور مدارس کےذمہ دار ہونے کے ساتھ دینی کاموں کی خاص فکرکرنے والےتھے۔ ان کے انتقا ل سے زبردست خلاء پیدا ہوا ہے۔ اللہ رب العالمین امت کو آپ کا نعم البدل عطا فرمائے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK