Inquilab Logo

رابرٹس گنج (سون بھدر) سیٹ پر اب تک کسی امیدوار کا اعلان کیوں نہیں؟

Updated: May 06, 2024, 1:20 PM IST | Agency | Mirzapur

اس سیٹ پر نامزدگی منگل سے شروع ہورہی ہے، تیاریاں پوری کر لی گئی ہیں لیکن نہ تو حکمراں اور نہ ہی اپوزیشن اتحادنے اپنے امیدوار کا اعلان کیا ہے۔

Sonbhadra to MP Pakuri Lal Kol. Photo: INN
سون بھدر سے ایم پی پکوڑی لال کول۔ تصویر : آئی این این

اترپردیش کے ضلع مرزاپور ڈویژن کی رابرٹس گنج(سون بھدر) پارلیمانی سیٹ ملک کی واحد ایسی سیٹ ہے جس کی سرحدیں چار ریاستوں سے لگی ہوئی ہیں۔ پورے ریاست میں حکمراں جماعت و حزب اختلاف اتحاد نے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے لیکن اس سیٹ پر دونوں اتحادوں کی جانب سے ابھی تک تعطل برقرار رکھا ہے۔ اترپردیش کی اس سیٹ پر نامزدگی منگل سے شروع ہورہی ہے۔ ضلع انتظامیہ نے ساری تیاریاں پوری کر لینے کا دعویٰ کیا ہے اب تک لیکن نہ تو حکمراں جماعت اور نہ ہی اپوزیشن نے اپنے امیدوار کا اعلان کیا ہے۔ دونوں جانب سے امیدوار کے حوالے سے قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہے۔ پچھلی مرتبہ این ڈی اے کے اپنا دَل کے پکوڑی کول منتخب ہوئے تھے۔ اس بار بھی این ڈی اے کوٹے میں یہ سیٹ اپنا دل کے پاس ہے۔ اپنا دل کے کارگزار صدر اور ریاستی وزیر آشیش پٹیل نے بتایا کہ انہوں نے ۷؍ امیدواروں کا پینل بنا کر بی جےپی ہائی کمان کے پاس بھیجا ہے۔ اب ان امیدواروں کے پینل سے بی جے پی کو ایک پر اپنی رضا مندی دینی ہے۔ ابھی تک بی جے پی نے نام فائنل نہیں کیا ہے۔ لہذا تاخیر ہورہی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: تیسرے مرحلےکی انتخابی مہم ختم، مودی ،شاہ اور راہل کی ریلیاں

دوسری جانب اپوزیشن اتحاد کی جانب سے سماجوادی پارٹی کو یہاں اپنے امیدوار کا اعلان کرنا ہے۔ سماجوادی لیڈر غیر رسمی بات چیت میں کہتے ہیں کہ اپنا دل کے امیدوار کا اانتظار ہورہا ہے۔ ممکنہ امیدوار کا نام طے ہے۔ صرف اعلان ہونا باقی ہے۔ رقبے کے اعتبار سے ملک کی دوسری سب سے بڑی اس سیٹ کی سرحدیں بہار، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ سے ملتی ہیں۔ قبائلی اکثیریتی، پہاڑی، جنگلاتی رقبے والے سون بھدر ضلع بجلی کی پیداوار کیلئے پوری ملک میں جانا جاتا ہے۔ یہاں ابھی تک امیدوار کا اعلان نہ ہوناسمجھ سے پرے ہے۔ امیدواروں کے ناموں کی قیاس آرائیاں جاری ہیں جو دونوں اتحاد کے سلسلے میں کی جارہی ہیں۔ یہ تو یقینی ہے کہ پورے رقبے تک امیدوار پہنچ نہیں کرسکتا کیونکہ ایک کنارے سے دوسرے کنارے کی دوری ۲۵۰؍کلو میٹر ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK