Inquilab Logo Happiest Places to Work

عالمی یوم ماحولیات ۲۰۲۵ء پر ساحل کی صفائی مہم

Updated: June 07, 2025, 10:04 AM IST | Mumbai

بینک آف بڑودہ نے پربھادیوی دادر بیچ کی صفائی کرکے عالمی یوم ماحولیات منایا۔

Officers and employees of Bank of Baroda participating in a cleanliness drive at Prabhadevi Dadar Beach on World Environment Day. Photo: INN.
عالمی یوم ماحولیات پر پربھادیوی دادر بیچ پر صفائی مہم میں حصہ لینے والےبینک آف بڑودہ کے افسران اور ملازمین ۔ تصویر: آئی این این۔

عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر بینک آف بڑودہ کے ممبئی زون نے ایم ایم سی آر اور ایم ایم ایس آر ریجنوں کے تعاون سے منگل ۴؍ جون کی صبح پربھادیوی دادر بیچ پر صفائی مہم چلائی۔ 
بینک کے ملازمین اور رضاکار ایک مقصد کے تحت پُرجوش طریقے سے جمع ہوئے اورصاف ستھرا، سرسبزو شاداب اور پلاسٹک سے پاک مستقبل کیلئے اپنا تعاون پیش کیا۔ پربھادیوی دادرساحل پر صفائی مہم میں شامل افراد کو دستانے اور صاف صفائی کا ماحول دوست سامان مہیا کرایا گیا۔ رضاکاروں نے صبح ۸؍ بجے سے ۱۰؍ بجے تک ساحل سے پلاسٹک اور گندگی ہٹائی۔ ساحل سمندر کی صفائی مہم بینک کے سماجی ذمہ داری اورسماج کی اس کام میں شمولیت کے عزم کو ظاہرکرتی ہے۔ 
اس موقع پربینک کے ممبئی زون کے ایگزیکٹیو منوج گپتا، ڈپٹی جنرل منیجر (بزنس ڈیولپمنٹ )، شری سدیپ کمار، ڈپٹی جنرل منیجر (کمپلیئنس اینڈ اشورنس)، وملیش جھلانی، ریجنل ہیڈ - ایم ایم ایس آر ریجن، یوگیش جین، ڈپٹی ریجنل ہیڈ- ایم ایم ایس آر ریجن، مانس مشرا، ریجنل ہیڈ - ایم ایم سی آر ریجن، انل کمار سنگھ، ڈپٹی ریجنل ہیڈ- ایم ایم سی آر ریجن اور ان کے ساتھ زون کے متعدد سینئر افسران موجود تھے۔ ممبئی زون کے زونل، ریجنل دفاتر اور شاخوں کے اسٹاف ممبران بھی اس مہم میں شامل ہوگئے جن کی موجودگی اور فعال شرکت سے اس صفائی مہم میں بے پناہ توانائی اورحوصلہ ملا۔ غیرسرکاری تنظیم (این جی او) کی ٹیم ممبروں کی مدد سے یہ صفائی مہم مناسب طریقے سے مکمل ہوئی اور جمع کیا گیا کوڑاکرکٹ ری سائیکلنگ کیلئے بھیج دیا گیا۔ 
بینک آف بڑودہ قومی اور عالمی ماحولیات کی حفاظت کیلئے طے کئے گئے اہداف حاصل کرنے کیلئے پُرعزم ہے اور ایسے اقدامات میں شامل رہے گا جو استحکام کا وعدہ کرتے ہیں ، کاربن فٹ پرنٹ کو کم کرتے ہیں اور ان سماجوں کے معیارزندگی کو بہتر بناتے ہیں جن کی وہ خدمت کرتی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK