• Mon, 23 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کیا منوج باجپائی نے ’’دُھرندھر‘‘ کو پروپیگنڈا فلم قرار دیا؟ تبصرے سے نئی بحث چھڑ گئی

Updated: November 23, 2026, 7:20 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ کے معروف اور باصلاحیت اداکار منوج باجپائی ایک بار پھر اپنے بے باک خیالات کے باعث خبروں میں ہیں۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران فلموں میں پروپیگنڈا اور نفرت کے مبینہ فروغ سے متعلق گفتگو میں انہوں نے رنویر سنگھ کی فلم ’’دُھرندھر‘‘کا ذکر آنے پر ایسا تبصرہ کیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع ہوگئی۔

Manoj And Ranveer.Photo:INN
منوج اور رنویر۔ تصویر:آئی این این

بالی ووڈ کے معروف اور باصلاحیت اداکار منوج باجپائی ایک بار پھر اپنے بے باک خیالات کے باعث خبروں میں ہیں۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران فلموں میں پروپیگنڈا اور نفرت کے مبینہ فروغ سے متعلق گفتگو میں انہوں نے رنویر سنگھ کی فلم ’’دُھرندھر‘‘کا ذکر آنے پر ایسا تبصرہ کیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع ہوگئی۔ بعض صارفین نے ان کے بیان کوبالی ووڈ کے معروف اور باصلاحیت اداکار منوج باجپائی ایک بار پھر اپنے بے باک خیالات کے باعث خبروں میں ہیں۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران فلموں میں پروپیگنڈا اور نفرت کے مبینہ فروغ سے متعلق گفتگو میں انہوں نے رنویر سنگھ کی فلم ’’دُھرندھر‘‘کا ذکر آنے پر ایسا تبصرہ کیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع ہوگئی۔‘ کو پروپیگنڈا فلم قرار دینے سے تعبیر کیا، جبکہ دیگر افراد کا کہنا ہے کہ اداکار نے فلم کے بارے میں براہِ راست ایسا کوئی فیصلہ کن بیان نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھئے:موہت ملک ’’وجر‘‘ میں ٹائیگر شروف کے مقابل ویلن بنیں گے

منوج باجپائی نے یہ گفتگو میڈیا ادارے ’4 PM تہذیب‘ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کی۔ بات چیت کے دوران میزبان نے ایسی فلموں کا حوالہ دیا جن پر معاشرے میں نفرت پھیلانے یا مخصوص نظریے کو فروغ دینے کے الزامات لگتے رہے ہیں۔ اس ضمن میں ’’دُھرندھر‘‘، ’’دی کشمیر فائلز‘‘ اور ’’دی کیرالہ اسٹوری‘‘ جیسی فلموں کے نام بھی لیے گئے۔اس پر منوج باجپائی نے جواب دیا کہ ایسی فلموں کی تعداد انگلیوں پر گنی جاسکتی ہے۔ ان کے اس مختصر تبصرے کو سوشل میڈیا پر مختلف انداز میں پیش کیا گیا۔ بعض لوگوں نے سمجھا کہ اداکار نے ان فلموں کو پروپیگنڈا کے زمرے میں تسلیم کیا ہے، تاہم ان کے بیان کا سیاق و سباق دیکھنے سے واضح ہوتا ہے کہ انہوں نے ان فلموں کو براہِ راست پروپیگنڈا قرار دینے کے بجائے ہندوستانی سنیما میں بننے والی فلموں کے عمومی رجحانات پر بھی بات کی۔
اداکار نے گفتگو کے دوران ہندی فلم انڈسٹری کے روایتی موضوعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بالی ووڈ ایک طویل عرصے سے لڑکا اور لڑکی کی محبت کی کہانیوں اور ایسی فلموں کے فارمولے پر چلتا آیا ہے جن میں آخرکار اچھائی کی برائی پر فتح دکھائی جاتی ہے۔ ناظرین کئی دہائیوں سے اس طرح کی کہانیاں دیکھتے رہے ہیں، لیکن کبھی کبھار مختلف موضوعات اور مخصوص نظریات پر مبنی فلمیں بھی سامنے آتی ہیں، جو رفتہ رفتہ فلمی روایت کا حصہ بنتی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:بسلیری کا دعویٰ، پینے کا پانی محفوظ ہے

منوج باجپائی کے تبصرے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کے درمیان بحث شروع ہوگئی۔ بعض لوگوں نے اداکار کے موقف سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ کسی فلم کی تعداد کم ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ معاشرے پر اس کے اثرات بھی معمولی ہوں گے۔ ایک صارف نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ ہیروشیما اور ناگاساکی پر چند ایٹمی بم گرائے گئے تھے، لیکن ان کے اثرات کئی نسلوں تک محسوس کیے گئے۔ اس لیے فلموں کی تعداد کے بجائے ان کے ممکنہ سماجی اثرات پر بھی غور کیا جانا چاہیے۔دوسری جانب کچھ صارفین نے منوج باجپائی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ایک فنکار کو اپنے خیالات کا اظہار کرنے کی آزادی ہونی چاہیے۔ ان کے مطابق، اداکار نے بلا خوف اپنی بات رکھی ہے اور اس کے لیے ان کی تعریف کی جانی چاہیے۔ اس طرح ایک ہی بیان پر سوشل میڈیا میں مختلف نظریات رکھنے والے افراد کے درمیان بحث تیز ہوگئی ہے۔
اسی انٹرویو میں منوج باجپائی نے ملک کے اہم معاملات پر بالی ووڈ اداکاروں کی خاموشی سے متعلق سوالات پر بھی اپنی رائے پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ اکثر چند مخصوص اداکاروں سے ہی سوال کرتے ہیں، جبکہ ایسے فنکاروں کو بھی توجہ دی جانی چاہیے جو پہلے ہی مختلف معاملات پر کھل کر اپنی رائے ظاہر کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے اداکارہ رِچا چڈھا کا نام لیتے ہوئے کہا کہ وہ مختلف قومی اور سماجی معاملات پر مسلسل اپنی آواز اٹھاتی رہی ہیں، لیکن ان کے خیالات کو بھی مناسب اہمیت نہیں دی جاتی۔ امیتابھ بچن کا حوالہ آنے پر بھی منوج نے سوال اٹھایا کہ ہر معاملے میں صرف چند مخصوص شخصیات سے ہی اظہارِ خیال کی توقع کیوں کی جاتی ہے۔ ان کے مطابق، کسی بھی فنکار کے لیے کسی معاملے پر بولنے یا خاموش رہنے کا فیصلہ اس کے اپنے حالات، کریئر اور خاندان سے بھی جڑا ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:الکاراز نے زیوریوکو شکست دے کر اپنا پہلا اے ٹی پی فائنلز خطاب جیتا

آدتیہ دھر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’دُھرندھر‘‘میں رنویر سنگھ نے حمزہ نامی کردار ادا کیا ہے، جو ایک ہندوستانی خفیہ ایجنٹ کے طور پر پاکستان میں داخل ہوتا ہے اور دہشت گردی کے خلاف کارروائی کرتا ہے۔ فلم میں جاسوسی، قومی سلامتی، دہشت گردی اور سیاسی حالات جیسے موضوعات کو پیش کیا گیا ہے۔ فلم کے موضوعات اور کہانی پیش کرنے کے انداز پر پہلے بھی مختلف آرا سامنے آتی رہی ہیں۔ کچھ ناظرین اسے حب الوطنی اور قومی سلامتی کے موضوع پر مبنی فلم قرار دیتے ہیں، جبکہ ناقدین اس کے سیاسی پیغام اور نظریاتی پہلوؤں پر سوال اٹھاتے ہیں۔منوج باجپائی کے حالیہ تبصرے نے اسی پرانی بحث کو دوبارہ زندہ کردیا ہے۔ تاہم یہ واضح رہنا چاہیے کہ وائرل گفتگو میں انہوں نے ’دھُرندھر‘ کو واضح طور پر پروپیگنڈا فلم قرار نہیں دیا، بلکہ میزبان کے سوال کے جواب میں اپنا نقطۂ نظر پیش کیا۔ اس لیے ان کے بیان کو مکمل گفتگو کے تناظر میں سمجھنا ضروری ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK