Inquilab Logo Happiest Places to Work

نئے پوپ کو دُنیا بھر کےلیڈروں کی جانب سے مبارکباد، نیک خواہشات پیش کی گئیں

Updated: May 10, 2025, 1:16 PM IST | Agency | Vatican

 دنیا بھر کے ممالک اور مذاہب کے ماننے والوں نے نئے پوپ کو نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ رابرٹ پریوسٹ شمالی امریکہ سے تعلق رکھنےوالے پہلے پوپ ہیں۔ 

Robert Prevost taking office as Pope. Photo: INN
رابرٹ پریوسٹ بطور پوپ ذمہ داری سنبھالتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

 دنیا بھر کے ممالک اور مذاہب کے ماننے والوں نے نئے پوپ کو نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ رابرٹ پریوسٹ شمالی امریکہ سے تعلق رکھنےوالے پہلے پوپ ہیں۔ 
 ویٹیکن نے جمعرات کی شام کو کارڈینل رابرٹ پریوسٹ کو کیتھولک چرچ کے سربراہ کے طور پر منتخب ہونے کا اعلان کیا تھا اور اس کے اگلے روز یعنی جمعہ کو پوپ لیو نے چیپل میں کارڈینلس کیلئے اجتماع کا انعقادکیا جو مقامی وقت کے مطابق صبح ۱۱؍ بجے ہوا۔ ویٹیکن پریس آفس کا مزید کہنا ہے کہ پیر کی صبح نئے پوپ دنیا کی میڈیا کے ساتھ بات کریں گے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پوپ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئےکہا کہ’’ شمالی امریکہ کے پہلے پوپ کو دیکھنا عظیم اعزازہے۔ ‘‘ امریکہ میں کیتھولک مسیحیوں نے بھی جوش و خروش اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔ 
 فلپائن، جس میں دنیا کی تیسری سب سے بڑی کیتھولک آبادی ہے، سے جنوبی کوریا اور انڈونیشیا تک ایشیا بھر میں نئے پوپ کے انتخاب کا جشن منا یا جارہاہے۔ آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز نے نئے پوپ کو اپنے ملک کے دورے کی دعوت دی ہے جو۲۰۲۸ء میں ایک بڑی کیتھولک کانفرنس کی میزبانی کرنے والا ہے۔ 
 پولینڈ کے صدر آندریج ڈوڈا نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کیتھولک پولینڈ اور چرچ کے درمیان ’’مشترکہ اقدار، مشترکہ خیر کی ذمہ داری اور دنیا میں امن کی مضبوطی کے نام پر‘‘ روحانی اتحاد کے ایک خاص بندھن کو سراہا ہے۔ یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے پوپ لیو کو ان مبارکباد دی اور کہا کہ انہیں امید ہے کہ’’یوکرین کیلئے انصاف اور دیرپا امن کے حصول کی کوششوں میں ویٹیکن کی اخلاقی اور روحانی حمایت جاری رہے گی۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK