Inquilab Logo

یوگیش کدم کی کار کو ٹینکر نے ٹکر ماردی ، بال بال بچے ،رام داس کدم نے اسے قتل کی سازش قراردیا

Updated: January 08, 2023, 11:28 AM IST | siraj shaikh | khed

رام داس کدم نے سوال اٹھایا کہ یوگیش کی گاڑی کے آگے اور پیچھے پولیس کی گاڑیاں تھیں،پھر کس طرح ٹینکر نے پولیس کی گاڑیوں کو اوورٹیک کیا اورکار کو پیچھے سے ٹکر ماری؟

The rear of MLA Yogesh Kadam`s car was badly affected by the collision with the tanker
ٹینکر کی ٹکر سےایم ایل اے یوگیش کدم کار کا عقبی حصہ بری طرح متاثر ہوا

جمعہ کی رات وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے ایم ایل اے یوگیش کدم کی کار کو ایک ٹینکر نے زبردست ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں ایم ایل اے یوگیش کدم اور ان کے ڈرائیور بال بال بچ گئے۔اس حادثے کے بعد  بالاصاحب کے شیوسینا لیڈر اور ایم ایل اے یوگیش کدم کے والد رام داس کدم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے شبہ ظاہر کیا کہ یہ حادثہ نہیں بلکہ قاتلانہ حملہ تھا۔اس سے قبل بھی یوگیش کدم کو سیاسی طور پر ختم کرنے کی کوشش کی گئی تھی ۔رام داس کدم نے کہا’’میں نے ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رائے گڑھ سے اس حادثہ کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایل اے یوگیش کدم کی گاڑی کے آگے اور پیچھے پولیس کی گاڑیاں تھیں۔ پھر کس طرح ٹینکر نے پولیس کی گاڑی کو اوورٹیک کیا اور یوگیش کدم کی کار کو پیچھے سے ٹکر مار دی، یہ سب مشکوک ہے۔ اس حادثے کی ہر زاویہ سے تحقیقات ہونی چاہئے۔‘‘رام داس کدم نے ادھو ٹھاکرے پر الزام عائد کیا کہ ادھو ٹھاکرے نے انل پرب کے ذریعے یوگیش کدم کو سیاست سے ختم کرنے کی کوشش کی لیکن داپولی حلقہ کے لوگ ایم ایل اے یوگیش کدم کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔ چنانچہ ان کی کوشش ناکام ہوگئی۔ شبہ ہے کہ یہ حادثہ انہیں ختم کرنے کی سازش تو نہیں؟ اس لئے اس حادثے کی مکمل تحقیقات ضروری ہے۔ 
 اس ضمن میں ملنے والی اطلاعات کے مطابق  رتناگیری ضلع کے داپولی کھیڑ  مندن گڑھ حلقہ اسمبلی کے ایم ایل اے یوگیش کدم کی کا ر جمعہ کی شب۱۰؍ بجے کشیڑی گھاٹ میں حادثے کا شکار ہو گئی۔اس حادثے میں یوگیش کدم اور کار ڈرائیور معمولی زخمی ہوئے۔بتایا گیا ہے کہ ایم ایل اے  یوگیش کدم اپنے گائوں کھیڑ سے ممبئی کیلئے روانہ ہوئے تھے ۔ رائے گڑھ ضلع کی حد میں واقع کشیڑی گھاٹ میں ایک ٹینکر نے کار کو پیچھے سے زبردست ٹکر ماردی۔ حادثے میں یوگیش کدم بال بال بچ گئے۔ اس حادثے کے بعد سیاسی حلقوں میں یہ  قیاس آرائیاں ہورہیں کہ  رکن اسمبلی کی کار کے آگے پیچھے پولیس کی گاڑیاں ہونے کے باوجود ٹینکر نے کس طرح ٹکر ماری۔حادثے کے بعد ٹینکر پلٹ گیا۔ اس حادثے میں پولیس کے دو اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK