• Tue, 15 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

راہل گاندھی کی عوام میں بڑھتی مقبولیت

Updated: Sep 29, 2023, 6:28 PM IST | Shahebaz Khan

کانگریس کے سابق صدر اور رکن پارلیمان راہل گاندھی کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کی سب سے بڑی وجہ زمینی حقائق پر مبنی سوالات حکومت سے پوچھنا اور عوام الناس کے درمیان جا کر ان سے ملاقات کرنا اور ان کے مسائل کو سننا اور انہیں دور کرنے کیلئے عملی کوشش کرنا ہے۔ عوام سے ملاقاتوں کا یہ سلسلہ اس وقت سے مزید دراز ہوا جب راہل گاندھی نے ’بھارت جوڑو یاترا‘ شروع کی۔ یہ یاترا عوام کو متحد کرنے کیلئے نکالی گئی تھی۔۱۴۶؍ دنوں پر مشتمل یہ یاترا ہندوستانی تاریخ میں سنہرے الفاظ میں لکھی جائے گی۔ بھارت جوڑو یاترا ہی وہ پہلا موقع تھا جب راہل عوام سے اور عوام راہل سے مزید قریب ہوگئے۔ یاترا کے ایک سال مکمل ہونے کے بعد بھی راہل گاندھی نے عوام سے براہ راست ملاقاتوں کا سلسلہ برقرار رکھا اور یہی خوبی انہیں عوامی لیڈر کے طور پر ممتاز بناتی ہے۔ تمام تصاویر:پی ٹی آئی اور ایکس

X کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بروز جمعرات ۲۸؍ ستمبر ۲۰۲۳ء کو دہلی کے کیرتی نگر فرنیچر مارکیٹ کا دورہ کیا اور کام پر مامور بڑھئیوں سے بات چیت کی اوران کے مسائل سننے کے علاوہ فرنیچر کی کچھ اشیاء بنانے میں بھی ہاتھ آزمایا۔
1/11

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بروز جمعرات ۲۸؍ ستمبر ۲۰۲۳ء کو دہلی کے کیرتی نگر فرنیچر مارکیٹ کا دورہ کیا اور کام پر مامور بڑھئیوں سے بات چیت کی اوران کے مسائل سننے کے علاوہ فرنیچر کی کچھ اشیاء بنانے میں بھی ہاتھ آزمایا۔

X راہل گاندھی نے پیر (۲۵؍ ستمبر ۲۰۲۳ء) کو چھتیس گڑھ کا دوسرا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے بلاس پور سے رائے پور تک کا سفر انٹرسٹی ایکسپریس کے ذریعہ کیا۔ ٹرین میں انہوں نے مسافروں سے ملاقات کی اور سفر سے متعلق ان کی پریشانیوں کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ واضح رہے کہ انہوں نے پہلے سے طے شدہ ہیلی کاپٹر کا سفر منسوخ کردیا اور بلاس پور سے رائے پور تک ٹرین سے سفر کرنے کو ترجیح دی۔ راہل گاندھی نے سلیپر کلاس میں سفر کیا اور عام مسافروں سے ان کی نشستوں پر جاکر ملاقات کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے روزانہ سفر کرنے والے طلبہ سے بھی بات چیت کی۔ انہوں نے ایک طالب علم کی نوٹ بک پر تصویر بنانے کی بھی کوشش کی۔
2/11

راہل گاندھی نے پیر (۲۵؍ ستمبر ۲۰۲۳ء) کو چھتیس گڑھ کا دوسرا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے بلاس پور سے رائے پور تک کا سفر انٹرسٹی ایکسپریس کے ذریعہ کیا۔ ٹرین میں انہوں نے مسافروں سے ملاقات کی اور سفر سے متعلق ان کی پریشانیوں کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ واضح رہے کہ انہوں نے پہلے سے طے شدہ ہیلی کاپٹر کا سفر منسوخ کردیا اور بلاس پور سے رائے پور تک ٹرین سے سفر کرنے کو ترجیح دی۔ راہل گاندھی نے سلیپر کلاس میں سفر کیا اور عام مسافروں سے ان کی نشستوں پر جاکر ملاقات کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے روزانہ سفر کرنے والے طلبہ سے بھی بات چیت کی۔ انہوں نے ایک طالب علم کی نوٹ بک پر تصویر بنانے کی بھی کوشش کی۔

X راہل گاندھی نے سنیچر۲۳؍ ستمبر۲۰۲۳ء کو جے پور کے اپنے یکر روزہ دورے کے دوران مہارانی کالج کے طلبہ سے بات چیت کی۔ ان کا استقبال پرنسپل نے کیا۔ طلبہ کے ساتھ بات چیت کے بعد انہوں نے ایک طالبہ کے ساتھ اسکوٹی کی سواری بھی کی۔
3/11

راہل گاندھی نے سنیچر۲۳؍ ستمبر۲۰۲۳ء کو جے پور کے اپنے یکر روزہ دورے کے دوران مہارانی کالج کے طلبہ سے بات چیت کی۔ ان کا استقبال پرنسپل نے کیا۔ طلبہ کے ساتھ بات چیت کے بعد انہوں نے ایک طالبہ کے ساتھ اسکوٹی کی سواری بھی کی۔

X  رکن پارلیمان اور کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے بروز جمعرات ۲۱؍ ستمبر ۲۰۲۳ء کو آنند وہار ٹرمینل ( دہلی) کا دورہ کیا اور قلیوں سے گفتگو کی۔ دریں اثناء راہل گاندھی نے نہ صرف ان کا سرخ رنگ کا یونیفارم پہنا بلکہ انہی کی طرح سر پر سامان بھی اٹھایا۔ واضح رہے کہ حال ہی میں ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا جس میں ریلوے اسٹیشن کے قلیوں نے راہل گاندھی سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی۔ اسی خواہش کے احترام میں راہل قلیوں کے درمیان پہنچے۔ اس دوران اسٹیشن کے قلی کافی پرجوش اور مسرور نظر آئے۔ 
4/11

 رکن پارلیمان اور کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے بروز جمعرات ۲۱؍ ستمبر ۲۰۲۳ء کو آنند وہار ٹرمینل ( دہلی) کا دورہ کیا اور قلیوں سے گفتگو کی۔ دریں اثناء راہل گاندھی نے نہ صرف ان کا سرخ رنگ کا یونیفارم پہنا بلکہ انہی کی طرح سر پر سامان بھی اٹھایا۔ واضح رہے کہ حال ہی میں ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا جس میں ریلوے اسٹیشن کے قلیوں نے راہل گاندھی سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی۔ اسی خواہش کے احترام میں راہل قلیوں کے درمیان پہنچے۔ اس دوران اسٹیشن کے قلی کافی پرجوش اور مسرور نظر آئے۔ 

X راہل گاندھی نے ۱۴؍ اگست ۲۰۲۳ء (پیر) کو سبزی فروش رامیشور کو اپنے گھر دوپہر کے کھانے پر مدعو کیا تھا۔ بتا دیں کہ جولائی میں ٹماٹروں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر انڈیا ٹوڈے کے چینل دی للن ٹاپ کے ساتھ انٹرویو کے دوران رامیشور مہنگائی کی وجہ سے آبدیدہ ہوگئے تھے۔ ان کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا۔ فالو اپ ویڈیو میں رامیشور نے راہل گاندھی سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ راہل گاندھی نے ان کی خواہش کا مان رکھتے ہوئے انہیں اپنے گھر مدعو کیا اور ان کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی۔
5/11

راہل گاندھی نے ۱۴؍ اگست ۲۰۲۳ء (پیر) کو سبزی فروش رامیشور کو اپنے گھر دوپہر کے کھانے پر مدعو کیا تھا۔ بتا دیں کہ جولائی میں ٹماٹروں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر انڈیا ٹوڈے کے چینل دی للن ٹاپ کے ساتھ انٹرویو کے دوران رامیشور مہنگائی کی وجہ سے آبدیدہ ہوگئے تھے۔ ان کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا۔ فالو اپ ویڈیو میں رامیشور نے راہل گاندھی سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ راہل گاندھی نے ان کی خواہش کا مان رکھتے ہوئے انہیں اپنے گھر مدعو کیا اور ان کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی۔

X  ۸؍ جولائی ۲۰۲۳ء کی صبح دہلی سے شملہ جاتے ہوئے راہل گاندھی نے سونی پت کے مدینہ گاؤں میں قیام کا ارادہ کیا۔ گاؤں کے کھیتوں میں انہوں نے کسانوں سے ملاقات کی۔ اس دوران دھان کی روپائی میں ان کی مدد کی اور ٹریکٹر بھی چلایا۔ آخر میں انہوں نے کسانوں سے بات چیت کی اور ان کے مسائل سنے۔ کسانوں نے راہل گاندھی کو اپنے ساتھ کھانے پر بھی شریک کیا۔
6/11

 ۸؍ جولائی ۲۰۲۳ء کی صبح دہلی سے شملہ جاتے ہوئے راہل گاندھی نے سونی پت کے مدینہ گاؤں میں قیام کا ارادہ کیا۔ گاؤں کے کھیتوں میں انہوں نے کسانوں سے ملاقات کی۔ اس دوران دھان کی روپائی میں ان کی مدد کی اور ٹریکٹر بھی چلایا۔ آخر میں انہوں نے کسانوں سے بات چیت کی اور ان کے مسائل سنے۔ کسانوں نے راہل گاندھی کو اپنے ساتھ کھانے پر بھی شریک کیا۔

X راہل گاندھی، پرینکا گاندھی اور سونیا گاندھی نے ۲۹؍ جولائی ۲۰۲۳ء کو ہریانہ کی خاتون کسانوں کو دہلی درشن کے موقع پر دوپہر کے کھانے پر مدعو کیا تھا جس میں انہوں نے سونیا گاندھی سے راہل کی شادی کی بات کی۔ اس کے جواب میں سونیا نے کہا کہ وہی یعنی خواتین کسان راہل کیلئے اچھی لڑکی تلاش کریں۔ واضح رہے کہ ۸؍ جولائی کو راہل نے ہریانہ کے مدینہ گاؤں میں کسانوں کے ساتھ وقت گزارا تھا۔ اس دوران انہوں نے کسان خواتین کی ویڈیو کال کے ذریعہ پرینکا گاندھی سے بات بھی کرائی تھی۔ پرینکا گاندھی نے سبھی کو اپنے گھر مدعو کرنے کا وعدہ کیا تھا۔یہ ملاقات اسی کے تحت عمل میں آئی تھی۔ 
7/11

راہل گاندھی، پرینکا گاندھی اور سونیا گاندھی نے ۲۹؍ جولائی ۲۰۲۳ء کو ہریانہ کی خاتون کسانوں کو دہلی درشن کے موقع پر دوپہر کے کھانے پر مدعو کیا تھا جس میں انہوں نے سونیا گاندھی سے راہل کی شادی کی بات کی۔ اس کے جواب میں سونیا نے کہا کہ وہی یعنی خواتین کسان راہل کیلئے اچھی لڑکی تلاش کریں۔ واضح رہے کہ ۸؍ جولائی کو راہل نے ہریانہ کے مدینہ گاؤں میں کسانوں کے ساتھ وقت گزارا تھا۔ اس دوران انہوں نے کسان خواتین کی ویڈیو کال کے ذریعہ پرینکا گاندھی سے بات بھی کرائی تھی۔ پرینکا گاندھی نے سبھی کو اپنے گھر مدعو کرنے کا وعدہ کیا تھا۔یہ ملاقات اسی کے تحت عمل میں آئی تھی۔ 

X راہل نے ۲۸؍ جون ۲۰۲۳ء کو دہلی کے قرول باغ علاقے میں ایک بائیک مکینک ورکشاپ کا دورہ کیا تھا۔ اس دوران انہوں نے مکینکس کے ساتھ بات چیت کی اور موٹر سائیکلوں کی مرمت کرنے کی بھی کوشش کی۔
8/11

راہل نے ۲۸؍ جون ۲۰۲۳ء کو دہلی کے قرول باغ علاقے میں ایک بائیک مکینک ورکشاپ کا دورہ کیا تھا۔ اس دوران انہوں نے مکینکس کے ساتھ بات چیت کی اور موٹر سائیکلوں کی مرمت کرنے کی بھی کوشش کی۔

X ۱۰؍ مئی ۲۰۲۳ء کو ہونے والے کرناٹک اسمبلی انتخابات سے پہلے راہل گاندھی انتخابی مہم کیلئے بنگلورو میں تھے۔ انہوں نے ۷؍ مئی ۲۰۲۳ء کو روزگار کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا اور شہر میں ڈنزو، سویگی، زوماٹو اور بلنک اِٹ کے ڈیلیوری بوائز کے ساتھ کھل کر بات چیت کی۔ اس کے بعد راہل گاندھی نے اپنے ہوٹل پہنچنے کیلئے ایک ڈیلیوری ایگزیکٹیو کے ا سکوٹر پر۲؍ کلومیٹر کا سفر طے کیا۔
9/11

۱۰؍ مئی ۲۰۲۳ء کو ہونے والے کرناٹک اسمبلی انتخابات سے پہلے راہل گاندھی انتخابی مہم کیلئے بنگلورو میں تھے۔ انہوں نے ۷؍ مئی ۲۰۲۳ء کو روزگار کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا اور شہر میں ڈنزو، سویگی، زوماٹو اور بلنک اِٹ کے ڈیلیوری بوائز کے ساتھ کھل کر بات چیت کی۔ اس کے بعد راہل گاندھی نے اپنے ہوٹل پہنچنے کیلئے ایک ڈیلیوری ایگزیکٹیو کے ا سکوٹر پر۲؍ کلومیٹر کا سفر طے کیا۔

X کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ملک بھر میں ۹۰؍ لاکھ سے زیادہ ٹرک ڈرائیوروں کو درپیش مسائل سننے کیلئے ۲۲؍مئی ۲۰۲۳ء کی شب دہلی سے چنڈی گڑھ تک کا سفرٹرک کے ذریعہ طے کیا۔ اس دوران وہ اپنی ٹریڈ مارک سفید ٹی شرٹ پہنے ہوئے، ایک ٹرک کے اندر بیٹھے، ڈرائیور کے ساتھ سفر کرتے ہوئے اور ایک ڈھابے پر ڈرائیوروں سے بات چیت کرتے ہوئے نظر آئے۔
10/11

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ملک بھر میں ۹۰؍ لاکھ سے زیادہ ٹرک ڈرائیوروں کو درپیش مسائل سننے کیلئے ۲۲؍مئی ۲۰۲۳ء کی شب دہلی سے چنڈی گڑھ تک کا سفرٹرک کے ذریعہ طے کیا۔ اس دوران وہ اپنی ٹریڈ مارک سفید ٹی شرٹ پہنے ہوئے، ایک ٹرک کے اندر بیٹھے، ڈرائیور کے ساتھ سفر کرتے ہوئے اور ایک ڈھابے پر ڈرائیوروں سے بات چیت کرتے ہوئے نظر آئے۔

X ۷؍ ستمبر ۲۰۲۲ء کو بھارت جوڑو یاترا کی شروعات کنیا کماری سے ہوئی اور۱۴۶؍ دنوں میں ۱۲؍ ریاستوں سے ہوتے ہوئے ۴۰۸۰؍ کلو میٹر کا طویل سفر پیدل طے کرکے یہ یاترا ۳۰؍ جنوری ۲۰۲۳ء کو کشمیر میں اختتام پذیر ہوئی۔
11/11

۷؍ ستمبر ۲۰۲۲ء کو بھارت جوڑو یاترا کی شروعات کنیا کماری سے ہوئی اور۱۴۶؍ دنوں میں ۱۲؍ ریاستوں سے ہوتے ہوئے ۴۰۸۰؍ کلو میٹر کا طویل سفر پیدل طے کرکے یہ یاترا ۳۰؍ جنوری ۲۰۲۳ء کو کشمیر میں اختتام پذیر ہوئی۔

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK