• Wed, 02 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

Jack Dorsey

جنتر منتر: جیک ڈورسی کے’’بٹ چیٹ‘‘ ایپ کو ہٹانے کیلئے گِٹ ہب کو حکومت کا نوٹس

مرکزی وزارتِ داخلہ کے تحت کام کرنے والے انڈین سائبر کرائم کوآرڈی نیشن سینٹر (I4C) نے مائیکروسافٹ کی ملکیت والے گِٹ ہب کو جیک ڈورسی کے تیار کردہ اوپن سورس بلوٹوتھ میش میسجنگ ایپ Bitchat کے ریپوزٹریز ہٹانے کی ہدایت دی ہے۔ حکومت کا مؤقف ہے کہ انٹرنیٹ کے بغیر کام کرنے والا یہ ایپ انٹرنیٹ بندش کے دوران رابطہ قائم رکھنے، قانونی نگرانی سے بچنے اور غیر قانونی اجتماعات یا امن عامہ کے لیے خطرہ بننے والی سرگرمیوں میں استعمال ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب جیک ڈورسی نے اس حکومتی نوٹس کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اسے ایسی ٹیکنالوجی کے خلاف کارروائی قرار دیا، جبکہ ڈجیٹل حقوق کے کارکنوں نے اس فیصلے پر سوالات اٹھائے ہیں۔

July 24, 2026, 6:03 PM IST

سی جے پی احتجاج: انٹرنیٹ بندش کے باوجود رابطہ، آف لائن میسجنگ ایپس کی تحقیقات

دہلی پولیس وسطی دہلی میں احتجاج کرنے والے مظاہرین کی جانب سے انٹرنیٹ بندش کے باوجود رابطے کیلئے بلوٹوتھ پر مبنی آف لائن میسجنگ ایپس کے ممکنہ استعمال کی تحقیقات کر رہی ہے۔ یہ ایپس موبائل نیٹ ورک یا وائی فائی کے بغیر بھی قریبی صارفین کے درمیان پیغامات کی ترسیل ممکن بناتا ہے۔

July 22, 2026, 5:06 PM IST

ایران اور یوگنڈا میں انٹرنیٹ بندش کے دوران جیک ڈورسی کی میسجنگ ایپ بِٹ چیٹ مقبول

ایران اور یوگنڈا میں انٹرنیٹ بند ہونے کے دوران جیک ڈورسی کی میسجنگ ایپ بِٹ چیٹ مقبولیت حاصل کرنے لگی، یہ مواصلاتی ایپ انٹرنیٹ یا مرکزی سرورکے بغیر کام کرتی ہے۔ صارفین سے فون نمبرز یا ای میل آئی ڈیز شیئر کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

January 26, 2026, 12:10 PM IST

کسان آندولن کے دوران مودی سرکار نے ٹویٹر بند کرنے کی دھمکی دی تھی: جیک ڈورسی

ٹویٹر کے شریک بانی کے سنسنی خیز انکشاف سے ہندوستانی سیاست میں ہلچل ، مودی حکومت پر کانگریس کی شدید تنقیدیں، جمہوریت کو تباہ کرنے کا الزام

June 14, 2023, 9:58 AM IST

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK