• Tue, 10 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

abu dhabi

برطانیہ: مسلمانوں کی مثبت کہانیوں کا ترجمان ’ہائفن‘ بند ہونے کے قریب

برطانیہ اور یورپ میں مسلمانوں کی زندگی، کامیابیوں، ثقافت اور مسائل کو مرکزی دھارے کے میڈیا میں جگہ دینے والا ڈجیٹل نیوز پلیٹ فارم ’ہائفن‘ مالی معاونت ختم ہونے کے باعث بند ہونے جارہا ہے۔ ۲۰۲۲ء میں شروع ہونے والے اس ادارے کا آخری سالانہ فیسٹیول ۴؍نومبر کو ویسٹ منسٹر میں منعقد ہوا، جس میں رکن پارلیمنٹ ناز شاہ، پیرا پاور لفٹر دعا شایعہ اور ٹی وی و ریڈیو شخصیت بگ زُو سمیت سیاست، کھیل اور تفریح کی دنیا سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات شریک ہوئیں۔

November 05, 2026, 6:43 PM IST

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی بیٹے کے لیے محبت بھری پوسٹس

ہندوستان کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کی آٹھویں سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر خصوصی اور جذباتی پیغامات شیئر کیے ہیں۔

November 02, 2026, 7:00 PM IST

اے آئی ماڈلز اب بیشتر اعلیٰ سائنسدانوں سے زیادہ ذہین ہوچکے ہیں: سیم آلٹ مین

مصنوعی ذہانت کی تیز رفتار ترقی کے بارے میں اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو سیم آلٹ مین نے دعویٰ کیا ہے کہ جدید اے آئی ماڈلز اب بیشتر اعلیٰ سائنس دانوں سے زیادہ ذہین ہوچکے ہیں اور وائٹ کالر ملازمتوں کے بڑے حصے انجام دینے کی صلاحیت بھی حاصل کرچکے ہیں۔ ابوظہبی میں ایک عالمی توانائی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ۲۰۲۶ء کے آغاز میں اے آئی انسانی سائنس دانوں کی ذہانت کا مقابلہ نہیں کرپارہی تھی، لیکن چند ماہ میں صورت حال بدل گئی ہے۔

November 02, 2026, 6:10 PM IST

یو اےای کے صدر کا فلائی دبئی کےعملے کو دلی پیغام: ’یہاں بھی آپ کا ایک خاندان ہے‘

گفتگو کے دوران جب صدر کو معلوم ہوا کہ کپتان کو مکمل طور پر صحتیاب ہونے کیلئے تقریباً دو ماہ درکار ہوں گے، تو انہوں نے صحتیابی کے بعد انہیں ذاتی طور پر تربیت دینے کی پیشکش کی۔ صدر نے کہا، ”میں آپ کے ساتھ ایک سیشن رکھنا چاہتا ہوں تاکہ آپ کو لڑائی کی تربیت دے سکوں۔“ فلائی دبئی کی فلائٹ FZ1073 کے پورے عملے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ محمد نے کہا، ”آپ کی زندگی میں جو کچھ بھی ہوا، (یاد رکھیں کہ) یو اے ای آپ کا ملک ہے، یہاں آپ کیلئے گھر ہے اور آپ کا ایک خاندان ہے۔“

October 29, 2026, 3:57 PM IST

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK