EPAPER
علاج کے مہنگے اخراجات اور ہیلتھ انشورنس پریمیم کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے وزارت خزانہ کے شعبۂ مالیاتی خدمات (ڈی ایف ایس) نے صحت خدمات اور انشورنس کمپنیوں سے کہا ہے کہ وہ علاج اور بیمہ پالیسیوں کو مزید سستا اور عام آدمی کے لیے قابل رسائی بنانے کے لیے اقدامات کریں۔
November 14, 2025, 7:14 PM IST
۱۹۹۸ء میں جب سنجے کندا سوامی ۲۰؍ماہ کے تھے تو دہلی کے اپولو اسپتال میں ان کے گردے کا کامیاب ٹرانسپلانٹ کیا گیا تھا۔ اس عمل سے گزرنے والے وہ پہلے ہندوستانی بچے تھے۔ ان کے والد نے انہیں گردہ عطیہ کیا تھا۔ اپولو اسپتال کے سینئر اور بچوں کے ماہر ڈاکٹر انوپم سبل نے کہا کہ سنجے کا گردہ تبدیل کرنے کا فیصلہ مشکل تھا لیکن ان کے والدین نے عزم اور ہمت کے ساتھ یہ فیصلہ کیا اور اب سنجے ایک کامیاب زندگی گزار رہے ہیں۔ ۲۵؍ سال بعد اب سنجے خود ایک ڈاکٹر ہیں اور لوگوں کو اعضاء عطیہ کرنے کی جانب راغب کرتے ہیں۔
November 18, 2023, 6:06 PM IST
سال۲۰۲۰ءکو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اس سال کا دنیاکے وجود سے بڑا گہرا تعلق بن گیاہے۔ کورونا وائرس نامی وباء سے پوری دنیابری طرح متاثر اور دہل گئی ہے۔ اس وباء کا زندگی کے ہر شعبہ پر منفی اثرمرتب ہوا ہے۔
December 27, 2020, 11:46 AM IST
