EPAPER
فلم کے نئے اور نظرثانی شدہ ورژن کو وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی ) دے دیا گیا ہے۔ اس پیش رفت کے بعد فلم کے تھیٹرز میں ریلیز ہونے کی امید دوبارہ پیدا ہوگئی ہے۔
October 03, 2026, 6:39 PM IST
باکس آفس پر ’’سکندر‘‘ کی ناکامی کے بعد سلمان خان کی آئندہ فلم ایک بار پھر خبروں میں آ گئی ہے۔ پہلے ’بیٹل آف گلوان‘ اور پھر ’ماتر بھومی: مے وار ریسٹ اِن پیس‘ کے نام سے جانی جانے والی اس فلم کا عنوان اب تبدیل کرکے ’ماتر بھومی: ایک قوم کا فخر، ایک سپاہی کا وعدہ‘ رکھ دیا گیا ہے۔ فلم کا نیا پوسٹر بھی جاری کر دیا گیا ہے، تاہم اس میں ہدایت کار اپوروا لاکھیا کا نام موجود نہیں، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف سوالات اٹھائے ہیں۔
July 20, 2026, 8:00 PM IST
بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی حالیہ عوامی تقریب میں دبلی پتلی دکھائی دینے والی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد مداحوں نے ان کی صحت پر تشویش کا اظہار کیا۔ اس بحث کے دوران سلمان خان نے سوشل میڈیا پر ایک مختصر مگر معنی خیز پوسٹ شیئر کیا، جسے ان کی صحت سے متعلق افواہوں پر بالواسطہ ردعمل قرار دیا جا رہا ہے۔ تاہم اداکار نے اپنی صحت کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔
July 20, 2026, 4:41 PM IST
’’ماتر بھومی: مے وار ریسٹ اِن پیس‘‘ گزشتہ کئی مہینوں سے غیر یقینی صورتحال اور تنازعات میں گھری ہوئی ہے۔ سلمان خان کی مرکزی کردار والی اس فلم کو ابتدا میں ’’دی بیٹل آف گلوان ‘‘ کے نام سے پیش کیا گیا تھا اور اس کی ریلیز ۱۷؍ اپریل ۲۰۲۶ء کے لیے طے تھی، تاہم فلم اب تک سنیما گھروں تک نہیں پہنچ سکی۔ اسی دوران، گلوان جھڑپ پر مبنی ایک اور فلم The Line of Galwan کو بھی غیر معینہ مدت کے لیے روک دیا گیا ہے۔
May 23, 2026, 7:50 PM IST
