Inquilab Logo Happiest Places to Work

عید ۲۰۲۶ء پر تین بڑی فلمیں ٹکرائیں گی، ’’بیٹل آف گلوان‘‘ کی ریلیز کی تاریخ تبدیل

Updated: July 16, 2025, 5:03 PM IST | Mumbai

عید ۲۰۲۶ ء پر باکس آفس پر تین فلمیں ٹکرائیں گی۔ سلمان خان کی فلم ’’بیٹل آف گلوان‘‘ ۲۰۲۶ء کی ریلیز کی تاریخ تبدیل کر دی گئی ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

سلمان خان اپوروا لاکھیا کی گلوان ویلی تنازع پر مبنی فلم میں کلیدی کردار نبھائیں گے جس کا اعلان حال ہی میں کیا گیا ہے۔ بعد ازیں یہ اعلان کیا گیا تھا کہ فلم میں چتراگندا سنہا کلیدی ہیروئن کا کردار نبھائیں گی۔ فلم کی ریلیز کا تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیاہےلیکن یہ کہا جارہا ہے کہ سلمان خان کی پرانی فلموں کی طرح ہی ’’بیٹل آف گلوان‘‘ بھی عید پر ریلیز ہوگی۔ نئی رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ سلمان خان نے عید پر فلم کو ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ عید پر یہ فلم دو بڑی فلموں سے ٹکراسکتی ہے جن میں اجے دیوگن ، ارشد وارثی،رتیش دیشمکھ اور جاوید جعفری کی فلم ’’دھمال ۴‘‘ ، یش کی اداکاری سے سجی فلم ’’ٹاکسک‘‘اور رنبیر کپور، عالیہ بھٹ اور وکی کوشل کی فلم ’’لو اینڈ وار‘‘ بھی شامل ہیں۔

یہ خبر شیئر کرتے ہوئے بالی ووڈہنگامہ نے کہا ہے کہ ’’فلمساز اس فلم کوعید پر ریلیز نہیں کرنا چاہتے کیونکہ ۱۹؍ مارچ ۲۰۲۶ء کو تین فلمیں ریلیز ہونے والی ہیں جن میں یش کی فلم ’’ٹاکسک‘‘، ’’دھمال ۴‘‘ اور سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’لو اینڈ وار‘‘ بھی شامل ہیں جس میں رنبیر کپور، عالیہ بھٹ اور وکی کوشل نے اداکاری کی ہے۔ ’’لو اینڈ وار‘‘ عید پر ریلیز نہیں ہوگی اور اگر اس فلم کو فہرست سے نکال بھی دیا جائےتو دیگر دوفلمیں عید ہی پر ریلیز ہوسکتی ہیں۔ سلمان خان اس معاملے میں بہت واضح ہیں اور اسی لئے وہ ’’بیٹل آف گلوان‘‘ کو عید پر ریلیز نہیں کریں گے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: رشبھ شیٹی ’’کانتارا : چیپٹر وَن ‘‘ کیلئے ۱۰۰؍ کروڑ روپے معاـوضہ لیں گے

فلم کی ریلیز کے تعلق سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’ فی الحال فلمساز’’بیٹل آف گلوان‘‘کو ریلیز کرنے کیلئے دو ماہ پر غورکررہے ہیں، ایک جنوری اور دوسرا جون۔ان دونوں ماہ کے درمیان بہت سی فلمیں ریلیز ہونے والی ہیں اور رمضان کا مہینہ بھی فروری کے تیسرے ہفتے سے شروع ہونے والا ہے۔ اسی لئے فلم کو ریلیز کرنے پر ان دو ماہ پرغورکیا جارہا ہے۔اس کے بعد ہی مداح فلم کی ریلیز کے تعلق سے فیصلہ کریں گے اور فلم کی ریلیز کا اعلان کیا جائے گا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: گلوکار اریجیت سنگھ ہدایتکاری کے میدان میں بھی قسمت آزمائیں گے: رپورٹ

شوٹنگ کی ٹائم لائن کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے ذرائع نے کہا ہے کہ ’’فلمساز فلم کی شوٹنگ کو ۵۵؍ سے ۶۰؍دنوں میں شروع کرنے پرغور کر رہے ہیں۔ اسی لئے ممکن ہے کہ فلم کی شوٹنگ کی شروعات جنوری میں ہو اور اسے مکمل ہونے میں چھ ماہ درکارہوں۔ اگر پری پروڈکشن کے مرحلے میں وقت لگے گا تو جون میں فلم کی شوٹنگ مکمل کرلی جائے گی۔‘‘ سلمان خان کے فلم کو عید پر ریلیز کرنے کے بجائے بقرہ عید پر ریلیز کرنے کے تعلق سے ذرائع نے کہا کہ ’’ وہ بقرہ عید پر فلم کو ریلیز کرنے پرغور نہیں کریں گے کیونکہ وہ ۲۷؍ مئی کو آرہی ہے اور آئی پی ایل اگلے ماہ ۳۱؍ مئی کوختم ہوگا۔ اگر فلم بہترین ہوئی اوراس میںبڑے اداکاروں کو کاسٹ کیا گیا تو ’’بیٹل آف گلوان‘‘ کو سنیمامیں ریلیز ہونے سے کوئی روک نہیں سکتا۔‘‘باکس آفس پر ’’سکندر‘‘ اور ’’ٹائیگر ۳‘‘کی ناکامی کے بعد ’’بیٹل آف گلوان‘‘ سلمان خان کی اگلی بلاک بسٹر فلم ثابت ہوسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK