Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’بیٹل آف گلوان‘‘ سے سلمان خان کا فرسٹ لک پوسٹر ریلیز

Updated: July 05, 2025, 7:32 PM IST | Mumbai

سلمان خان کی اگلی فلم ’’بیٹل آف گلوان‘‘ کا فرسٹ لُک پوسٹر ریلیز کردیا گیا ہے۔ اس فلم میں سلمان خان کرنل بی کے ملا کا کردار نبھائیں گے۔ یہ ۲۰۲۰ء میں ہندوستانی اور چینی فوجی دستے کے درمیان ہونے والے تنازع پر مبنی ہوگی جس کی ہدایتکاری اپروا لاکھیا انجام دیں گی۔

Salman Khan will play the role of Colonel BK Mullah in the film `Battle of Galwan`. Photo: INN
’’بیٹل آف گلوان ‘‘ سلمان خان کرنل بی کے ملا کا کردار نبھائیں گے۔ تصویر: آئی این این

سلمان خان نے اپنی فلم ’’سکندر‘‘ کی کامیابی کے بعد بالآخر اپنی اگلی وار ایکشن ڈراما فلم ’’بیٹل آف گلوان‘‘ کا اعلان کردیا ہے۔ اس فلم کی ہدایتکاری اپروا لاکھیا کریں گی جو ’’ شوٹ آؤٹ ایٹ لوکھنڈ والا‘‘ اور ’’مشن استنبول‘‘ نامی اپنی فلموں سے جانی جاتی ہیں۔ ’’بیٹل آف گلوان‘‘ کے فرسٹ لک پوسٹر میں سلمان خان کو ہندوستانی فوج کے یونیفارم میں خون آلودہ لباس میں دیکھا جاسکتا ہے اور انہوں نے اپنے ہاتھوں میں بیس بال بیٹ لیا ہوا ہے۔سلمان خان نے اس لک نے ان کی فلم ’’سلطان‘‘ (۲۰۱۶ء) کی یاد دلا دی۔ فلم کا اعلانیہ پوسٹر جاری کرتے ہوئے سلمان خان نے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’گلوان ویلی۔‘‘ فلم کے فرسٹ لک پوسٹر پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا ہے کہ ’’بیٹل آف گلوان‘‘سے سلمان خان کی واپسی ہوگی۔ اس مرتبہ کانٹینٹ اسٹارڈم سے ملے گا اور فلم کیلئے کوئی بھی رکاوٹ نہیں ہوگی۔‘‘اس فلم میں سلمان خان کے علاوہ زین شا، انکر بھاٹیہ، ہرشیل شاہ، ہیرا شوہیل، وپن بھردواج اور ابھیلاش چودھری بھی نظر آئیں گے۔ فلم کی بقیہ کاسٹ کا اعلان کیا جانا باقی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: وشال دادلانی اپنےگیتوں میں کچھ نیا پن دینے کی کوشش کرتے ہیں

’’بیٹل آف گلوان‘‘
’’بیٹل آف گلوان‘‘ ۲۰۲۰ء میں ہندوستانی اور چینی فوجی دستے کے درمیان ہونے والی جنگ ہے جس کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک ہوئے تھے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK