• Fri, 25 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

balochistan

پاکستان کی ’اسلامی‘ شناخت ملک کو متحد رکھنے میں ناکام ثابت ہو رہی ہے: ایم جےاکبر

سابق مرکزی وزیر اور سینئر صحافی ایم جے اکبر نے سوال اٹھایا کہ کیا اسلام حقیقت پسندانہ طور پر ایک جدید قومی ریاست کی بنیاد بن سکتا ہے۔ انہوں نے پوچھا کہ ”اگر اسلام قوم پرستی کی بنیاد کیلئے کافی ہوتا تو عرب ممالک کی تعداد ۲۲ کیوں ہوتی؟“ انہوں نے مشترکہ مذہب ہونے کے باوجود افغانستان سے پاکستان کی الگ قومی شناخت کی طرف بھی اشارہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ”اسلام پاکستان کے اندرونی اتحاد کی بنیاد نہیں بن سکتا۔“

August 14, 2026, 9:25 PM IST

بلوچستان: کوئلہ کان میں خوفناک دھماکہ، ہلاکتیں ۳۴؍ ہو گئیں، ریسکیو آپریشن جاری

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں کوئلے کی کان میں میتھین گیس کے زور دار دھماکے کے نتیجے میں کم از کم ۳۴؍ کان کن جاں بحق ہو گئے، جبکہ چند مزدوروں کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ برقرار ہے۔ حادثہ کوئٹہ کے قریب سورنگ کے علاقے میں پیش آیا۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھاریٹی (PDMA) کے مطابق امدادی ٹیمیں تقریباً ۴؍ ہزار فٹ گہرائی میں ریسکیو آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں، جبکہ حکومت نے واقعے کی تحقیقات اور متاثرہ خاندانوں کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

July 31, 2026, 2:35 PM IST

پاکستان:تعلیمی بحران مزید سنگین، ڈھائی کروڑ سے زائد بچے اب بھی اسکولوں سے دور

قومی تعلیمی ایمرجنسی کے اعلان کے دو سال بعد بھی پاکستان میں تعلیمی بحران بدستور برقرار ہے۔ سول سروسیز اکیڈمی (CSA) کی نئی پالیسی رپورٹ کے مطابق ملک میں ۲؍ کروڑ ۵۱؍ لاکھ سے ۲؍ کروڑ ۶۰؍ لاکھ بچے اب بھی اسکولوں سے دور ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسئلہ نئی پالیسیوں کا نہیں بلکہ ان پر مؤثر عملدرآمد، کمزور طرزِ حکمرانی، ناکافی فنڈنگ، انتظامی تقسیم اور صوبائی تفاوت کا ہے۔

July 06, 2026, 6:22 PM IST

پاکستان میں آبی بحران کے درمیان خواجہ آصف کی ہندوستان کے ساتھ جنگ چھیڑنےکی دھمکی

ہندوستان نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد سے ۱۹۶۰ء کے سندھ طاس معاہدے کو معطل کر رکھا ہے اور معاہدے کی بحالی کو سرحد پار دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی معتبر کارروائی سے مشروط کیا ہے۔ پاکستان کی آبی ایمرجنسی بنیادی طور پر داخلی حکومتی ناکامیوں میں جڑی ہوئی ہے، جس کے باعث آبپاشی کے نظام کو جدید بنانا اسلامی ملک کی اولین اور فوری ترجیح ہونی چاہئے۔

June 22, 2026, 4:53 PM IST

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK