EPAPER
ریکارڈنگ اکیڈمی نے ۶۸؍ ویں سالانہ گریمی ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے، جس میں کئی ہندوستانی اور ہندوستانی نژاد فنکاروں نے اپنی نمایاں موجودگی درج کروائی ہے۔ ان میں معروف ستار ساز اور موسیقار انوشکا شنکر، شکتی، سدھانت بھاٹیہ، اور چارو سوری کے نام قابل ذکر ہیں۔ یہ تمام نامزدگیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ ہندوستانی موسیقی عالمی سطح پر اپنی تخلیقی وسعتوں کے ساتھ نمایاں مقام حاصل کر رہی ہے۔
November 08, 2025, 5:44 PM IST
اجے دیوگن اور راکول پریت سنگھ کی فلم ’’دے دے پیار دے ۲‘‘ کو سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن (سی بی ایف سی) نے ۱۳؍ یو اے پلس سرٹیفکیٹ کے ساتھ منظوری دے دی ہے۔ فلم میں کوئی بھی سین حذف نہیں کیا گیا، اور اس کا کل دورانیہ ۲؍ گھنٹے ۲۷؍ منٹ ۱۰؍ سیکنڈ ہے۔
November 08, 2025, 6:04 PM IST
مشہور رئیلٹی شو ’’بگ باس ۱۹‘‘ کے بارے میں یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ اسے چار ہفتے کی توسیع دی جائے گی، تاہم تازہ اطلاعات کے مطابق شو کو منصوبہ بندی کے مطابق ہی ختم کیا جائے گا۔ پروڈیوسرز نے تصدیق کی ہے کہ سیزن اپنے ۱۵؍ ہفتے کے فارمیٹ پر ہی چلے گا اور اس کا فائنل ۷؍ دسمبر ۲۰۲۵ء کو ہوگا۔ اس دوران شو کے ممکنہ فاتح کے بارے میں مداحوں میں جوش بڑھ گیا ہے، جہاں گورو کھنہ ووٹنگ میں سب سے آگے نظر آ رہے ہیں۔
November 08, 2025, 4:56 PM IST
اب ہندوستان کی دوسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی سنیما کائنات ہے ۔آدتیہ سرپوتدار کی فلم ’’تھاما‘‘ جس میں آیوشمان کھرانہ ، رشمیکا مندنا اور نوازالدین صدیقی ہیں، نے دنیا بھر کے باکس آفس پر ۱۵۰؍ کروڑ روپے سے زیادہ کا کاروبار کیا ہے۔
November 07, 2025, 10:02 PM IST
