EPAPER
ویلز میں بگڑتی ہوئی موسمی صورتحال کے باعث پورے ملک میں باضابطہ طور پر خشک سالی (Drought) نافذ کر دی گئی ہے۔ قدرتی وسائل کے ادارے نیچرل ریسورسز ویلز (NRW) کے مطابق مسلسل شدید گرمی، غیر معمولی کم بارش، گرتی ہوئی دریائی سطح اور پانی کے ذخائر پر بڑھتے دباؤ نے اس فیصلے کو ناگزیر بنا دیا۔ حکام نے شہریوں، صنعتوں اور زرعی شعبے سے پانی کے محتاط استعمال کی اپیل کی ہے جبکہ ماحولیات اور جنگلی حیات پر بھی سنگین اثرات کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
July 31, 2026, 4:28 PM IST
ہندوستانی نژاد برطانوی سیاستداں کنشک نارائن نے برطانیہ کی سیاست میں ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ انہیں برطانوی حکومت میں مصنوعی ذہانت (AI) کے پہلے وزیر کے طور پر کابینہ کے اجلاسوں میں شرکت کا اختیار دیا گیا ہے۔ بہار میں پیدا ہونے والے کنشک نارائن کم عمری میں برطانیہ منتقل ہوئے تھے اور اب حکومت کی مصنوعی ذہانت، آن لائن تحفظ اور ڈجیٹل پالیسیوں کی قیادت کرنے والے اہم لیڈروں میں شمار کیے جا رہے ہیں۔
July 21, 2026, 2:49 PM IST
کارڈف یونیورسٹی پر الزام ہے کہ اس نے فلسطین حامی مظاہرین اور عملے کی جاسوسی کروائی، یونیورسٹی کے حکام اور ساؤتھ ویلز پولیس کے درمیان ای میل جاری کرنے کے بعد یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے، حالانکہ یونیورسٹی نے ان دعوؤں کی تردید کی ہے۔
January 04, 2025, 11:25 AM IST
لیام لیونگ اسٹون اور جیکب بیتھل نے۴۷؍ گیندوں پر۹۰؍ رن کی شراکت کرکے انگلینڈ کو دوسرے ٹی ۲۰؍ انٹرنیشنل میں آسٹریلیا کو ۳؍ وکٹ سے شکست دے دی۔
September 15, 2024, 10:41 AM IST
