EPAPER
وزیرِ خزانہ نرملا سیتارمن نے بدھ کو ملک کی معیشت کی مضبوطی کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اپنے مضبوط وسیع معاشی بنیاد، تیز رفتار ترقی اور تیزی سے فروغ پاتے کاروباری شعبے کے دم پر آئندہ برسوں میں ایک بار پھر وہی ملک بننے کے بارے میں سوچ سکتا ہے جس کا کبھی عالمی تجارت میں۲۵؍ فیصد حصہ ہوا کرتا تھا۔
December 17, 2025, 9:10 PM IST
کیا تینوں ممالک کوئی نئی اسکیم بنا رہے ہیں؟۔ امریکہ کی جانب سے روس کی دو بڑی تیل کمپنیوں پر پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد خام تیل کی خریداری میں کمی آئی ہے۔ روس کا خام تیل جو ہندوستان کے لیے مقصود تھا اب چین کی طرف جا رہا ہے۔ روسی تیل سے لدے پانچ ٹینکر چین کے مشرقی ساحل پر کھڑے ہیں۔
December 17, 2025, 8:53 PM IST
عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) کی تازہ رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں مثبت ڈوپنگ ٹیسٹ کی شرح میں مسلسل کمی درج کی گئی ہے تاہم بڑے کھیلوں کے ممالک کے درمیان اب بھی ہندوستان میں ڈوپنگ کے مثبت معاملات کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔
December 17, 2025, 8:30 PM IST
کانگریس لیڈر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے مودی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ مختلف شعبوں میں اجارہ داری کو فروغ دے رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہندوستان کی معیشت کی باگ ڈور مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے ہاتھ میں دی جائے تاکہ روزگار کے مواقع بڑھیں، صارفین کو سستی اور معیاری مصنوعات میسر آئیں اور منصفانہ مقابلہ یقینی بنایا جا سکے۔
December 17, 2025, 8:45 PM IST
