• Mon, 02 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کریڈٹ ایکسیس گرامین کو خریدنے کی دوڑ میں ایکسس بینک سب سے آگے

Updated: February 02, 2026, 10:02 PM IST | New Delhi

یہ معاہدہ موجودہ ویلیوایشن ملٹی پلز کے مقابلے میں معمولی رعایت پر مکمل ہونے کا امکان ہے۔ اس حصول سے ایکسس بینک کے پرائرٹی سیکٹر لون بُک کو تقویت ملے گی۔ ایکسس بینک کا ہدف کریڈٹ ایکسیس انڈیا بی وی سے کریڈٹ ایکسیس گرامین میں۲۸ء۶۶؍ فیصد حصص حاصل کرنا ہے۔

Axis Bank.Photo:INN
ایکسس بینک۔ تصویر:آٓئی این این

ہندوستان  میں سٹی بینک کے ریٹیل بزنس کو خریدنے کے چار سال بعد، ایکسس بینک ایک اور بڑے حصول کی تیاری میں ہے۔ ذرائع کے مطابق، ایکسس بینک نے کریڈٹ ایکسیس گرامین کے پروموٹر کی حصص   خریدنے کے لیے بولی لگائی ہے۔ واضح رہے کہ کریڈٹ ایکسیس انڈیا بی وی  کے پاس مائیکروفائنانس کمپنی کریڈٹ ایکسیس گرامین میں  ۲۸ء۶۶؍ فیصد حصص موجود ہیں  اور ایکسس بینک نے اسی حصے کو خریدنے کے لیے بولی دی ہے۔
 ذرائع کے مطابق، ایکسس بینک کریڈٹ ایکسیس گرامین میں پروموٹر کی حصص داری خریدنے کے لیے واحد بولی دہندہ ہو سکتا ہے۔ اگر یہ عمل مکمل ہو جاتا ہے تو ایکسس بینک کی کریڈٹ ایکسیس گرامین میں  ۱۰۰؍ فیصد حصص داری ہو جائے گی، جس کے بعد کریڈٹ ایکسیس گرامین، ایکسس بینک کی ذیلی کمپنی بن جائے گی۔

یہ بھی پڑھئے:پہلی فلم کے بعد چار سال تک دوسری فلم سائن کرنے پر پابندی تھی: اہان شیٹی

اس ڈیل سے واقف ایک بینکر نے کہا کہ ’’یہ اسٹرکچر انڈس اِنڈ بینک بھارت فنانشل انکلوژن لمیٹڈ ماڈل جیسا ہوگا۔‘‘ البتہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بہت کچھ ویلیوایشن پر منحصر کرے گا۔ ذرائع کے مطابق، ایکسس بینک نے گزشتہ ۱۲؍ ماہ کے اعداد و شمار کی بنیاد پر تقریباً ۶ء۲؍گنا پرائس ٹو بُک ملٹی پل کے آس پاس ویلیوایشن کی پیشکش کی ہے جبکہ اس وقت اسٹاک تقریباً ۳؍گنا ملٹی پل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اس معاملے سے واقف ایک اور بینکر نے کہا کہ یہ ڈیل اسی صورت میں ممکن ہوگی جب کریڈٹ ایکسیس  بی وی  نسبتاً کم ویلیوایشن ملٹی پل پر ٹرانزیکشن کرنے کے لیے تیار ہو۔

یہ بھی پڑھئے:شکست کے باوجود جوکووچ نے میلبورن کے شائقین کے دل جیت لیے

بینک آف امریکہ، کریڈٹ ایکسیس کی فروخت کے عمل کو سنبھالنے والا انویسٹمنٹ بینکر ہے۔ ذرائع کے مطابق، فروخت کا یہ عمل گزشتہ سال اکتوبر کے آس پاس شروع ہوا تھا۔ دسمبر ۲۰۲۵ء تک،۲۶؍ہزار کروڑ روپے سے زائد کے لون بُک اور۶۹۰۰؍ کروڑ روپے کی نیٹ ورتھ کے ساتھ، کریڈٹ ایکسیس  ہندوستان  کی سب سے بڑی اسٹینڈ الون این بی ایف سی ۔ ایم ایف آئی  ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK