• Tue, 15 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

hyderabad

ال نینو سے بحر الکاہل گرم ہونے پر سمندری نباتیات میں تیزی سے کمی: اسرو سیٹلائٹ

اسرو کے اوشن سیٹ۳؍ نے مشاہدہ کیا کہ موجودہ ال نینو کے مکمل واقعہ سے پہلے ہی حالیہ مہینوں میں خط استوا کے بحر الکاہل میں سمندری نباتیات میں کمی درج کی گئی، اور اسے سمندروں کے گرم ہونے سے جوڑا ہے۔

September 13, 2026, 7:47 PM IST

یش کی’’ٹاکسک‘‘ کے پری ریلیز ایونٹ میں حادثہ، چار طلبہ زخمی ، ایف آئی آر درج

سپر اسٹار یش کی آنے والی فلم ’’ٹاکسک: اے فیری ٹیل فار گرون اَپس‘‘ ۲۶؍ اگست کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم کی ریلیز سے قبل۲۲؍ اگست ۲۰۲۶ءکی رات حیدرآباد کی ملا ریڈی یونیورسٹی میں ایک بڑے پری ریلیز پروموشنل ایونٹ کا انعقاد کیا گیا، لیکن پروگرام کے دوران ایک حادثے میں تقریباً چار طلبہ زخمی ہوگئے۔ پولیس نے معاملے میں ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

August 23, 2026, 9:05 PM IST

ملک کےکئی ریلوے اسٹیشنوں پر پینےکےپانی میں ای۔کولائی (E. Coli) بیکٹیریا پایا گیا

جنوبی ریلوے ریجن کے کوئمبٹور اور پالکاڈ جنکشن، جنوب مرکزی ریلوے کا حیدرآباد اسٹیشن، سینٹرل ریلوے کے چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمنس، بھیونڈی روڈ، کلیان اور لوناولا نیز مشرقی ریلوے کے مدھوپور اسٹیشن پر آلودہ پانی پایا گیا۔ واضح رہے کہ ای۔ کولائی کی آلودگی، پانی میں فضلے کی موجودگی کی نشان دہی کرتی ہے اور یہ فوڈ پوائزننگ، اسہال (ڈائریا) اور پیشاب کی نالی کے انفیکشن (یو ٹی آئی) سمیت مختلف بیماریوں کا سبب بن سکتی ہے۔

August 17, 2026, 9:04 PM IST

چیف جسٹس کی مخالفت کا معاملہ، NALSAR طلبہ کے خلاف بار کونسل کی کارروائی ختم

بار کونسل آف انڈیا نے نالسار حیدرآباد کے ۲۰۲۶ء میں فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ کے خلاف تمام کارروائیاں ختم کردی ہیں، جنہوں نے چیف جسٹس سوریا کانت کی کانووکیشن تقریب میں شرکت کی مخالفت کی تھی۔ بار کونسل نے اس سے قبل طلبہ کو وکلا کی حیثیت سے رجسٹر نہ کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم چند گھنٹے بعد فیصلہ واپس لیتے ہوئے کہا کہ طلبہ کا کسی بدنظمی یا احتجاجی تحریک میں کوئی کردار نہیں پایا گیا۔

August 14, 2026, 11:52 AM IST

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK