Inquilab Logo Happiest Places to Work

آئی آئی ٹی حیدر آباد کی ’سمر انٹرن شپ‘کا اعلان، ایم اے،ایم ایس سی، بی ٹیک طلبہ کیلئے موقع

Updated: March 11, 2026, 12:43 PM IST | Agency | Hyderabad

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی(آئی آئی ٹی)حیدرآباد نے اپنے معروف سمر انڈرگریجویٹ ریسرچ ایکسپوژر(ایس یو آر ای) انٹرن شپ ۲۰۲۶ء کا نوٹیفکیشن جاری کرکے باقاعدن اعلان کردیا ہے ۔

IT Building.Photo:INN
آئی ٹی عمارت۔ تصویر:آئی این این
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی(آئی آئی ٹی)حیدرآباد نے اپنے معروف سمر انڈرگریجویٹ ریسرچ ایکسپوژر(ایس یو آر ای)  انٹرن شپ ۲۰۲۶ء کا نوٹیفکیشن جاری کرکے باقاعدن اعلان کردیا ہے ۔  اس انٹرن شپ ریسرچ پروگرام کیلئے  ملک بھر کے باصلاحیت طلبہ سے درخواستیں طلب کی ہیں۔ یہ پروگرام ان طلبہ کے لئے ایک بہترین موقع ہے جو ملک کے اعلیٰ تکنیکی اداروں میں تحقیق کا تجربہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
امسال آئی آئی ٹی حیدرآباد نے کل۲۵۰؍ انٹرن شپ سیٹوں کا اعلان کیا ہے، جن میں سے۱۰۰؍ سیٹیں خاص طور پر طالبات کیلئے مختصکی گئی ہیں۔ دلچسپی رکھنے والے امیدوار۱۰؍ مارچ۲۰۲۶ء تک سرکاری ویب سائٹiith.ac.inپر جا کر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔
 کس کو موقع ملے گا؟:یہ انٹرن شپ صرف ان طلبہ کے لیے ہے جو اس وقت آئی آئی ٹی حیدرآباد کے طالب علم نہیں ہیں۔ درج ذیل اہلیت رکھنے والے طلبہ درخواست دے سکتے ہیں:
ایم اے ، ایم ایس سی : ریاضی، فزکس، کیمسٹری یا بایولوجی میں پہلے سال کے طلبہ۔
بی ٹیک /بی ڈیزائن: تمام شعبوں کے دوسرے یا تیسرے سال کے طلبہ۔
انٹیگریٹڈ کورس: بی ٹیک ایم ٹیک انٹیگریٹڈ پروگرام کے تیسرے یا چوتھے سال کے طلبہ۔
تعلیمی ریکارڈ:درخواست گزار اپنی کلاس یا شعبے کے ٹاپ۲۰؍ فیصد طلبہ میں شامل ہونا چاہیے۔ اس کے لیے ادارے کے پرنسپل یا شعبہ کے سربراہ(ایچ او ڈی)سے تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ دینا لازمی ہوگا۔
وظیفہ اور مدت:یہ انٹرن شپ مئی سے جولائی۲۰۲۶ء کے درمیان منعقد کی جائے گی (ممکنہ تاریخ۱۵؍ مئی سے۱۴؍جولائی تک)۔ طلبہ کے پاس مدت کے ۳؍ اختیارات ہوں گے:
ڈیڑھ ماہ: ۱۰؍ہزار روپے وظیفہ
۲؍ ماہ (مکمل سیشن):۱۵؍ہزار روپے وظیفہ
اسکے علاوہ منتخب طلبہ کوآئی آئی ٹی حیدرآباد کے اسٹوڈنٹ ہاسٹل میں رہائش کی سہولت فراہم کی جائے گی، تاہم کھانے (میس) کا خرچ طلبہ کو خود برداشت کرنا ہوگا۔ یہ ایک فل ٹائم رہائشی پروگرام ہے؛ آن لائن یا پارٹ ٹائم انٹرن شپ کی اجازت نہیں ہوگی۔
 
 
 انتخاب کا طریقہ کار:انتخاب دو مرحلوں میں کیا جائے گا:(۱) سب سے پہلے موصول ہونے والی درخواستوں کی اسکریننگ کی جائے گی۔
(۲) اسکے بعد متعلقہ شعبہ کی جانب سے آن لائن انٹرویو لیا جا سکتا ہے۔
(۳) انتخاب کی بنیاد طلبہ کا پچھلا تعلیمی ریکارڈ، اولمپیاڈ یا  این ٹی ایس ای جیسی امتحانات میں کارکردگی اور تحقیق کے لیے ان کا جذبہ ہوگا۔
 
 
درخواست کیسے دیں؟:آئی آئی ٹی حیدرآباد کے پورٹل iith.ac.in/research/SUREپر جائیں۔  آن لائن فارم میں اپنی ذاتی اور تعلیمی معلومات درج کریں۔  اپنا سی وی، پچھلی مارک شیٹ اور ٹاپ۲۰؍ رینک کا سرٹیفکیٹ اپ لوڈ کریں۔ منتخب امیدواروں کی فہرست۱۵؍اپریل۲۰۲۶ءتک ویب سائٹ پر جاری کر دی جائے گی اور انہیں ای میل کے ذریعے بھی اطلاع دی جائے گی۔
 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK