EPAPER
جے کے رولنگ کی مقبول جادوئی دنیا کی نئی کتابیں فروری ۲۰۲۷ء میں شائع ہوں گی۔ ایک کتاب پروفیسر منروا مک گوناگل جبکہ دوسری شرارتی جڑواں بھائیوں فریڈ اور جارج ویزلی کے کرداروں پر مبنی ہوگی۔ تاہم یہ نئی ناول نگاری یا ہیری پوٹر کی کہانی کا اگلا حصہ نہیں، بلکہ مختصر تصویری رہنما کتابیں ہیں۔
November 10, 2026, 9:48 AM IST
اداکار کِٹ ہیرنگٹن نے ’ہیری پوٹر‘ کی آنے والی ٹیلی ویژن سیریز کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اصل کتابوں کے ساتھ بھرپور انصاف کر رہی ہے۔ ’گیم آف تھرونز‘ سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار سیریز کے دوسرے سیزن میں گلڈروئے لاکہارٹ کا کردار ادا کریں گے اور شو میں ہونے والے کام اور فن کاری سے بے حد متاثر ہیں۔
October 10, 2026, 1:16 PM IST
جے کے رولنگ نے آنے والی ہیری پوٹر سیریز کے ٹیزر کو اپنے ’خوشگوار‘ تاثرات کے ساتھ سراہا ہے، جبکہ فینز کی رائے منقسم ہے۔ نئے پروفیسر سنیپ کی کاسٹنگ اور کتاب کے مطابق مناظر انٹرنیٹ پر موضوع بحث بن گئے ہیں۔
March 28, 2026, 3:14 PM IST
متنازع برطانوی مصنفہ جے کے رولنگ نے ایران میں حکومت مخالف مظاہرین کی حمایت کا اظہار کیا، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اسرائیل کے محصور غزہ میں فلسطینیوں پر جاری جنگ اور ہلاکتوں پر ان کی خاموشی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
January 15, 2026, 7:51 PM IST
