EPAPER
سندیپ ریڈی وانگا کی فلم ’’اسپرٹ‘‘ ایک بار پھر خبروں میں ہے، جہاں کترینہ کیف کے ممکنہ کیمیو سے متعلق افواہوں نے مداحوں کی دلچسپی بڑھا دی ہے۔ دوسری جانب د پیکا پڈوکون کی فلم سے علاحدگی کے حوالے سے بھی نئے دعوے اور قیاس آرائیاں سامنے آ رہی ہیں۔
July 26, 2026, 7:06 PM IST
کترینہ کیف طویل وقفے کے بعد فلمی دنیا میں واپسی کی تیاری کر رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ ہدایت کار اجے بہل کی مجوزہ فلم ’’چاندنی بار ۲‘‘ میں مرکزی کردار ادا کر سکتی ہیں۔ یہ فلم ۲۰۰۱ء کی قومی ایوارڈ یافتہ فلم ’’چاندنی بار‘‘ کا سیکوئل بتائی جا رہی ہے، جس میں تبو نے یادگار کردار نبھایا تھا۔
June 13, 2026, 2:52 PM IST
بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف ماں بننے کے بعد ایک بار پھر شوبز سرگرمیوں کی جانب واپسی کی تیاری کر رہی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق وہ اس وقت مختلف اسکرپٹس کا جائزہ لے رہی ہیں اور ممکنہ طور پر او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے ذریعے اپنےکریئر کے نئے مرحلے کا آغاز کر سکتی ہیں۔
June 10, 2026, 7:39 PM IST
انوشکا شرما آخرکار فلمی دنیا میں واپسی کرنے والی ہیں۔ ۲۰۱۸ء کے بعد سے بطور اداکارہ وہ کسی بھی فلم میں نظر نہیں آئیں۔ البتہ اس دوران انہوں نے ’’بلبل‘‘ اور ’’کالا‘‘ جیسی فلموں اور ’’پاتال لوک‘‘ سیریز میں بطور پروڈیوسر کام کیا۔ اب وہ اللو ارجن کے مقابل نظر آ سکتی ہیں۔ فلم ’’اے اے ۲۲ ایکس اے ۶‘‘ کی ہدایتکاری ایٹلی کر رہے ہیں۔
March 22, 2026, 6:52 PM IST
