• Tue, 02 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’جی لے ذرا‘‘ ضرور بنے گی مگر ہوسکتا ہے پرینکا، کترینہ اور عالیہ کے بغیر: فرحان اختر

Updated: September 01, 2025, 9:32 PM IST | Mumbai

اداکار فرحان اختر نے اپنی اگلی فلم ’’جی لے ذرا‘‘ کی تصدیق کی ہے لیکن یہ کہا ہے کہ اسے عالیہ بھٹ، پرینکا چوپڑہ اور کترینہ کیف کے بغیر بنایا جاسکتا ہے۔ یاد رہے کہ چند ماہ قبل فرحان اختر نے ایک ویڈیو کے ذریعے ’’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘‘ کے سیکوئل کا اعلان کیا تھا۔

Katrina Kaif, Priyanka Chopra and Alia Bhatt. Photo: INN
کترینہ کیف، پرینکا چوپڑہ اور عالیہ بھٹ۔ تصویرـ: آئی این این

فرحان اختر نے کچھ ماہ قبل اپنی اگلی فلم ’’جی لے ذرا‘‘کا اعلان کیا تھا۔ فلم کے اعلان کے بعد اس کی کوئی تفصیلات منظر عام پر نہیں آئی تھی جس کے بعد مداحوں کو لگا کہ یہ فلم نہیں بنائی جائے گی۔ تاہم، فرحان اختر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں ’’جے لے ذرا‘‘ کی تصدیق کی ہے لیکن یہ بھی کہا ہے کہ اسے وقتی طور پر مؤخر کیا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: شاہ رخ اور رانی مکھرجی نے ویب سیریز بیڈس کے گانے"تو پہلی تو آخری" پر ڈانس کیا

فرحان اختر نے ’’جی لے ذرا‘‘ پر کیا کہا
اسٹوپیڈ پوڈکاسٹ میں فرحان اختر سے ’’جی لے ذرا‘‘ کے متعلق سوال کیا گیا جس کے جواب میں انہوں نے فلم کی تصدیق کی اور کہا کہ فی الحال فلم کو مؤخر کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلم کی شوٹنگ کے مقامات طے کئے جاچکے ہیں اور موسیقی ترتیب دی جاچکی ہے۔ فلم کی اسکرپٹ شاندار ہے اور اس پر بہت سا کام کیا جاچکا ہے۔ فرحان اختر نے فلم کی حقیقی کاسٹ کے نظر آنے کے متعلق غیر یقینی صورتحال کا اظہار کیا لیکن یہ کہا کہ ’’فلم بنائی جائے گی۔‘‘ یاد رہے کہ فرحان اختر نے پرینکا چوپڑہ، عالیہ بھٹ اور کترینہ کیف کے ساتھ ’’جی لے ذرا‘‘ کا اعلان کیا تھا جنہیں اسکرین پر ایک ساتھ دیکھنے کیلئے مداح بے چین ہیں۔ تاہم، فلم کی کاسٹ کا اعلان ہونے تک کچھ کہا نہیں جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK