• Sat, 13 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سلمان خان کی فلم’ `ایک تھا ٹائیگر‘ سنیماگھروں میں دوبارہ ریلیز ہوگی

Updated: September 13, 2025, 11:27 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی سپرہٹ فلم `ایک تھا ٹائیگر دوبارہ سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ سلمان خان نہ صرف کروڑوں دلوں پر راج کرتے ہیں بلکہ باکس آفس پر دھوم مچانے کے لئے بھی جانے جاتے ہیں۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی سپرہٹ فلم `ایک تھا ٹائیگر دوبارہ سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ سلمان خان نہ صرف کروڑوں دلوں پر راج کرتے ہیں بلکہ باکس آفس پر دھوم مچانے کے لئے بھی جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے کئی بڑی ہٹ فلمیں دیں جن میں۲۰۱۲ء میں ریلیز ہونے والی ایک تھا ٹائیگر بھی شامل ہے۔اس فلم نے ناظرین کو دیوانہ بنا دیا اور یہی وجہ ہے کہ یہ آل ٹائم بلاک بسٹر ثابت ہوئی۔ 
 ایک تھا ٹائیگر کی دوبارہ ریلیز کے ساتھ ہی سلمان خان دوبارہ ٹائیگر بن کر ناظرین کے دلوں پر راج کرنے کو تیار ہیں۔ یہ نہ صرف سلمان کے مداحوں کے لئے بلکہ ان تمام لوگوں کے لئے بھی ایک خاص موقع ہے جنہوں نے یہ زبردست فلم تھیٹر میں نہیں دیکھی ہے۔ اب وہ بڑے پردے پر دوبارہ ٹائیگر کے ایکشن، سنسنی اور جادو کا تجربہ کر سکتے ہیں۔ ایک تھا ٹائیگر۲۰۱۲ء کی   بلاک بسٹر فلموں میں سے ایک تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK