EPAPER
کامندو مینڈس کی دونوں اننگز میں شاندار سنچریوں اور پھر کسن راجیتھا کے ۵؍ وکٹ اور وشوا فرنانڈو کے ۳؍ وکٹوں کی بدولت سری لنکا نے بنگلہ دیش کو پیرکو پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں۱۸۲؍ رن پرسمیٹتے ہوئے۳۲۸؍ رن سے شکست دے دی
March 25, 2024, 8:11 PM IST
سمیوکت کسان مورچا نے آج الزام عائد کیا کہ کسانوں کے خلاف ہریانہ پولیس کی کارروائی کے دوران ۲۱ ؍ سالہ نوجوان کسان شبھ کرن سنگھ کی موت کی ذمہ دارمکمل طور پر مرکزی حکومت ہے۔ شبھ کرن سنگھ کے اہل خانہ اور کسانوں کے گروپ نے حکومت کی جانب سے کوئی بھی کارروائی ہونے سے قبل ان کی لاش لینے سے انکار کیا ہے۔ پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے شبھ کرن سنگھ کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور قانونی کارروائی کی یقین دہانی کروائی ہے۔ راہل گاندھی نے بھی شبھ کرن کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی۔
February 22, 2024, 2:28 PM IST
دہلی چلوآندولن میں موجود کسان مظاہرین نے حکومت کی جانب سے ۵؍ فصلوں کیلئے اقل ترین قیمت کی تجویز مسترد کی ہے۔ کسانوں کے مطابق یہ تجویز ان کے مفاد میں نہیں ہے اور وہ بدھ کو پر امن طریقے سے دہلی کی جانب مارچ کریں گے۔ سمیوکت کسان مورچا نے حکومت کی تجویز کو کسانوں کے مطالبات کو کمزور کرنے اور ان کا رخ موڑنے کی کوشش قرار دیا۔
February 20, 2024, 4:00 PM IST
کسان چلوآندولن میں موجود کسان مظاہرین کی حمایت کرنے کیلئے ہریانہ میں آج بھارتیہ کسان یونین (بی کے یو) نے ٹریکٹر مارچ نکالا ہے۔ مارچ میں مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور کسان مظاہرین کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ کسان تنظیم نے بی جے پی کے تین وزراء کے گھر کے سامنے دھرنا بھی دیا ۔
February 17, 2024, 6:42 PM IST