EPAPER
کورنیل یونیورسٹی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈیانا فو نے کہا کہ کام کرنے کا جھوٹا ڈھونگ رچانا لوگوں کو اپنی عزت بچانے میں مدد کرتا ہے اور عوامی بے چینی کو کم کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے بیجنگ کو سماجی استحکام برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے کیونکہ وہ آٹومیشن کو آگے بڑھا رہا ہے اور ٹیکنالوجی میں امریکہ کا مقابلہ کر رہا ہے۔ چین کے بے روزگار افراد کے درمیان یہ بڑھتا رجحان، جاپانی اور جنوبی کوریائی تنخواہ یافتہ ملازمین کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے ۱۹۹۰ء کی دہائی کے ایشیائی مالیاتی بحران کے دوران اپنی ملازمتوں کے خاتمے کو چھپایا تھا۔
October 20, 2026, 4:47 PM IST
کمپنی نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہیکرز نے اس کے رکنیت پروگرام سے متعلق معلومات تک غیر مجاز رسائی حاصل کی۔ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب جنوبی کوریا میں مختلف کمپنیوں اور مالیاتی اداروں پر سائبر حملوں کے واقعات میں اضافے کے باعث صارفین کی نجی معلومات کے تحفظ سے متعلق تشویش بڑھ رہی ہے۔
October 19, 2026, 5:42 PM IST
جنوبی کوریا کے مشہور میوزک گروپ بی ٹی ایس نے عالمی موسیقی کی دنیا میں ایک نئی تاریخ رقم کردی ہے۔ گروپ کی ریکارڈ کمپنی بگ ہٹ میوزک کے مطابق، بی ٹی ایس اسپاٹیفائی پر ایک ہی سال میں ۱۰؍ارب مرتبہ گانے سنے جانے کا سنگ میل عبور کرنے والا دنیا کا پہلا میوزک گروپ بن گیا ہے۔
October 16, 2026, 7:53 PM IST
فرانس کی قومی ایئر لائن ایئر فرانس نے اسرائیل کی جانب سے عائد کی گئی ان نئی پابندیوں کی تعمیل کا فیصلہ کیا ہے جن کے تحت ان ۳۱؍ مسلم اکثریتی ممالک کی بنیادی یا دُہری شہریت رکھنے والے پائلٹوں اور کیبن کرو کے اراکین کے اسرائیلی فضائی حدود میں داخلے یا پرواز پر پابندی لگا دی گئی ہے جن کے تل ابیب کے ساتھ باضابطہ سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔
October 15, 2026, 7:53 PM IST
