EPAPER
اطلاعات و نشریات کی وزارت نےجمعہ کو۷۰؍ویں قومی فلم ایوارڈ (۲۰۲۲ء) میں ایوارڈ جیتنے والوں کے ناموں کا اعلان کیا۔ ۷۰؍ویں نیشنل فلم ایوارڈزکےفاتحین کا اعلان یہاں نیشنل میڈیا سینٹر میں کیا گیا۔
August 17, 2024, 11:31 AM IST
آج ۷۰؍ ویں نیشنل فلم ایوارڈ کا اعلان ہوا جس میں ملک بھر سے مختلف زبانوں کی فلموں کو ایوارڈ تفویض کئے گئے ہیں۔ اکتوبر ۲۰۲۴ء میں صدر دروپدی مرمو کے ہاتھوں، دادا صاحب پھالکے ایوارڈ کے ساتھ نیشنل فلم ایوارڈز تقسیم کئے جائیں گے۔
August 16, 2024, 7:01 PM IST
مدھیہ پردیش کے گنا ضلع میں پولیس نے شیو مندر میں توڑ پھوڑ کرنے کے جرم میں غلطی سے ۵؍ مسلم افراد کو حراست میں لیا تھا اور ۷؍ کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔تاہم، ضلع کے ایس پی سنجیو کمار سنگھ کی جانب سے تشکیل دی گئی خصوصی ٹیم نے انکشاف کیا کہ مندر میں توڑ پھوڑ باموری کے ۴۰؍ سالہ رہائشی گیارسا پرجاپتی نے کی تھی۔ ملزم نے اقبال جرم کیا کہ وہ شادی کا خواہشمند تھا جس کیلئے اس نے متعدد مرتبہ دعاکی تھی۔ دعا قبول نہ ہونے پر اس نے مندر سے نندی اور شیو کے بتوں کو اکھاڑ پھینکا۔
February 24, 2024, 4:10 PM IST
اتراکھنڈ کے قصبے ہلدوانی کے بیرونی علاقوں سے کرفیو ہٹا دیا گیا ہے جبکہ بنبھول پورہ میں اب بھی کرفیو نافذ ہے۔ اس واقعے میں مجسٹریٹ نے تفتیش کرنے اور ۱۵؍ دنوں کے اندر رتفتیش کی رپورٹ داخل کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ کرفیو سے متاثرہ علاقوں میں اسپتال اور میڈیکل شاپس کھلے ہوئےہیں۔ ایڈیشنل پولیس کمشنر کے مطابق اب حالات قابو میں ہیں جبکہ ۵؍ افرادکو حراست میں لیا گیا ہے اور ۳؍ ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
February 10, 2024, 4:55 PM IST