Inquilab Logo

ہلدوانی تشدد: بیرونی علاقوں سے کرفیو ہٹایا گیا، تفتیش کا حکم

Updated: February 10, 2024, 4:55 PM IST | Haldwani

اتراکھنڈ کے قصبے ہلدوانی کے بیرونی علاقوں سے کرفیو ہٹا دیا گیا ہے جبکہ بنبھول پورہ میں اب بھی کرفیو نافذ ہے۔ اس واقعے میں مجسٹریٹ نے تفتیش کرنے اور ۱۵؍ دنوں کے اندر رتفتیش کی رپورٹ داخل کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ کرفیو سے متاثرہ علاقوں میں اسپتال اور میڈیکل شاپس کھلے ہوئےہیں۔ ایڈیشنل پولیس کمشنر کے مطابق اب حالات قابو میں ہیں جبکہ ۵؍ افرادکو حراست میں لیا گیا ہے اور ۳؍ ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

Police officers are deployed in the area during the curfew. Photo: PTI
کرفیو کے دوران پولیس افسران علاقے میں تعینات ہیں۔تصویر: پی ٹی آئی

اتراکھنڈ کے تشدد زدہ قصبے ہلدوانی کے بیرونی علاقوں سے کرفیو ہٹا دیا گیا ہےجبکہ بنبھول پورہ علاقے میں اب بھی کرفیو نافذ ہے جہاں مدرسے کی انہدامی کارروائی کی گئی۔اس واقعے میں مجسٹریٹ نے تفتیش اورپندرہ دنوں کے تفتیش کو ختم کر کے رپورٹ داخل کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ یہ احکام چیف سیکریٹری رادھا راتوری نے جاری کئے ہیںجنہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ مجسٹریٹ تحقیقات کماؤں کے کمشنر دیپک راوت کریں گے اور وہ پندرہ دنوں کے اندر حکومت کو اس تفتیش کی رپورٹ دیں گے۔
خیال رہے کہ نینی تال کی ضلعی مجسٹریٹ وندنا سنگھ نے سنیچر کوبنبھول پورہ اور اس کے قریبی علاقوں میں کرفیو نافذ کرنے کا حکمجاری کیا تھا۔اب یہ کرفیو صرف بنبھول پورہ علاقے تک ہی محدود ہے۔نینی تال بریلی موٹر روڈ پر گاڑیوں کی آمدورفت اورتجارتی ادارے اس پابندی سے آزادہوں گے۔تاہم ، جن علاقوں میں کرفیو اب بھی نافذ ہے وہاں اسپتال اور میڈیکل شاپس کھلے رہیں گے۔جزوی کرفیو کے بعد قصبے کے مضافات میں دکانیں کھلی ہوئی تھیں جبکہ اسکول بند تھے۔

کرفیو کے دوران سنسان سڑک۔ تصویر: پی ٹی آئی 
اس حوالے سے ایڈیشنل ڈائریکٹر آف پولیس اے پی انشمان نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں گشتی گاڑیاں چلائی جا رہی ہیں اور اب حالات قابو میں ہیں۔ حکام نے کہا ہے کہ تشدد میں ملوث ۵؍ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور تین ایف آئی آراب تک درج کی جا چکی ہیں۔ ایڈیشنل کمشنر نے مزید کہا کہ تین ایف آئی آر میں ۱۶؍ افراد کے نام بطور ملزمین درج کئے گئے ہیں۔ ۵؍ افرادکو حراست میں لیا جا چکا ہے جبکہ باقیوں کو جلد ہی حراست میں لیا جائے گا۔ 
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے غلط افواہوں کو پھیلنے سے روکنے کیلئے انٹرنیٹ خدمات اب بھی معطل ہیں۔بنبھول پورہ علاقے کے افراد ، جہاں کرفیو نافذ ہے، کو وقت بہ وقت ضروری اشیاء خریدنے کیلئے باہر جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔کاٹھ گودام تک ٹرینوں کی آمدورفت بھی دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔حکام نے مزید کہا کہ اب تک کوئی بھی واقعات درج نہیں کئے گئے ہیں۔جمعرات کو تشدد میں ۶؍ افراد کی موت ہوئی تھی جبکہ ۶۰؍ سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

کرفیو کے لوگوں کو سڑک پر چلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ تصویر: پی ٹی آئی 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK