EPAPER
بارسلونا (اسپین) میں ’’ایکٹ ایکس فلسطین‘‘ خیراتی پروگرام کے موقع پر مانچسٹر سٹی کے منیجر پیپ گارڈیالا نے فلسطینی بچوں کے لیے آواز اٹھائی۔ انہوں نے کیفیہ پہنا اور ’’السلام علیکم‘‘ سے خطاب شروع کیا۔ اپنی تقریر میں انہوں نے عالمی برادری پر فلسطینی عوام خصوصاً بچوں کے ساتھ بے حسی کا الزام لگایا۔ اس پروگرام کے تمام فنڈز فلسطین میں انسانی خدمات کے لیے وقف کیے جائیں گے۔
January 30, 2026, 5:38 PM IST
اسرائیلی فوج نے پہلی بار غزہ کی وزارتِ صحت کے اعداد و شمار تسلیم کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ جنگ کے دوران ۷۱؍ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ یہ تعداد لاپتہ افراد، ملبے تلے دبے شہریوں اور بھوک و بیماری سے ہونے والی اموات کو شامل نہیں کرتی، جس سے اصل ہلاکتیں اس سے کہیں زیادہ ہونے کا خدشہ ہے۔
January 30, 2026, 1:03 PM IST
او آئی سی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے فلسطین کی یو این کی مکمل رکنیت پر عمل کرنے اور اسرائیلی خلاف ورزیاں بند کرنے کا مطالبہ کیا، اس کے علاوہ غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی۔
January 29, 2026, 5:30 PM IST
لبنان نے اقوام متحدہ سے کہا کہ گزشتہ ۳؍ ماہ میں اسرائیل نے جنگ بندی کی ۶؍ ہزار سے زائد خلاف ورزیاں کی ہیں، ساتھ ہی مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو جارحانہ کارروائیاں روکنے اور لبنانی علاقوں سے مکمل انخلا پر مجبور کرے۔
January 28, 2026, 7:59 PM IST
