EPAPER
آکسفورڈ یونیورسٹی نے نوآبادیاتی دور میں لیے گئے ناگا قبیلے کے۳۹؍ آبائی انسانی ڈھانچے واپس کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ ناگا لوگ کئی سالوں سے ان باقیات کی واپسی کا مطالبہ کر رہے تھے، اور پِٹ ریورز میوزیم (جو یونیورسٹی کے ذخیرے رکھتا ہے) کے ساتھ باقاعدہ مذاکرات۲۰۲۰ء میں شروع ہوئے تھے۔
September 06, 2026, 2:59 PM IST
برطانیہ نے طالبان سے بچ کر اسکول جانے والی خاتون کو آکسفورڈ میں تعلیم سے روکا، ایک افغان انسانی حقوق کی کارکن، جسے آکسفورڈ یونیورسٹی کے ایک معزز پروگرام میں جگہ دی گئی تھی، کو برطانیہ میں داخلے سے روک دیا گیا ہے۔
August 29, 2026, 10:26 PM IST
یمنیٰ حسن نے جنریٹو اے آئی کو اصل تخلیقی کام سونپنے کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف دلیلیں پیش کیں۔ انہوں نے تخلیقی صلاحیت کو ایک ایسے پٹھے (muscle) سے تشبیہ دی جو ورزش اور فکری محنت کے ذریعے مضبوط ہوتا ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ خودکار ٹولز پر حد سے زیادہ انحصار کے باعث ذہنی صلاحیت کے کمزور پڑنے (cognitive atrophy) کا خطرہ پیدا ہوتا ہے۔
August 21, 2026, 7:59 PM IST
اسلام، بین المذاہب تعلقات اور مسلم دنیا پر اپنی گہری علمی خدمات کے لیے عالمی شہرت رکھنے والے امریکی محقق پروفیسر جان ایل ایسپوزیٹو ۸۶؍ برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ جارج ٹاؤن یونیورسٹی کے ممتاز پروفیسر اور پرنس الولید سینٹر فار مسلم کرسچن انڈرسٹینڈنگ کے بانی ڈائریکٹر کی حیثیت سے انہوں نے اسلام اور مغرب کے درمیان علمی مکالمے کو فروغ دینے میں نمایاں کردار ادا کیا۔
July 16, 2026, 3:12 PM IST
